دھولیہ مالیگاؤں حلقہ پارلیمنٹ میں 38 مقامات پر انڈر گراؤنڈ راستہ اور منی فلائے اوور بریج کو ہری جھنڈی
ہائی وے پر حادثات کی روک تھام کیلئے وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے پروجیکٹ کو منظوری دی
دھولیہ : 26 مارچ (پریس ریلیز) دھولیہ مالیگاؤں لوک سبھا حلقہ پارلیمنٹ میں ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے ترقیاتی کام جاری رکھے ہیں۔منماڑ، مالیگاؤں، دھولیہ،اندور ریلوے لائن کے علاوہ دھولیہ -اکلپاڑا واٹر سپلائی اسکیم، سلواڈے-جامفل آبپاشی اسکیم جاری ہوچکی ہیں اور اب دھولیہ مالیگاؤں لوک سبھا حلقہ میں رکن پارلیمان ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے پھر ایک بار کامیابی کا پرچم لہرایا ہے۔ اس کے لیے ملک کے وزیر اعظم نریندر جی مودی، مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن جی گڈکری کا قابل قدر تعاون حاصل رہا ہے ۔ میں انکا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔اسطرح کی ایک پریس ریلیز رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر بھامرے نے جاری کیا ہے ۔
یہ 55 کلومیٹر طویل شاہراہ تعمیر ہوگی
دھولیہ تعلقہ کے کسمبا کو شندکھیڑا تعلقہ کے ڈونڈائیچہ شہر سے جوڑنے والی یہ شاہراہ مواصلات کے لیےبہت اہم اور قابل استعمال ہونے ہوگی۔ اس سے پہلے مالیگاؤں سے کسمبا ضلع دھولیہ قومی شاہراہ نمبر 2 اور ممبئی آگرہ ہائی وے نمبر 3 کو جوڑے گا۔ یہ راستہ دھولیہ تعلقہ کے کسمبا، کاوتھی، مہرگاؤں، نوالنے، چنچواڑ، لامکانی، شیواڑے، دیگاؤں، انجن ویہیر، منڈل، ڈونڈائی سے تعمیر ہوگا۔ اس سڑک کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کشادہ تعمیر کیا جائے گا۔ ایسی معلومات بھی بھامرے نے دی ۔ قومی شاہراہ کے معیار کے مطابق پچپن کلومیٹر ہائی وے 7.0 میٹر چوڑی ہو گی۔
38 مقامات پر انڈر گراؤنڈ راستہ اور منی فلائے اوور پل
55 کلومیٹر طویل اس شاہراہ پر 38 انڈر گراؤنڈ راستہ ، چھوٹے بڑے پل ہوں گے۔ جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تعمیر کی جانے والی ہائی وے کے لیے 97.99 کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے۔ ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے کہا ہے کہ اصل کام سرکاری اسائنمنٹس، ٹینڈر وغیرہ کے عمل کے بعد شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہائی وے پر مسلسل حادثات ہوتے رہے ہیں ۔جس پر لوک سبھا حلقہ کی عوام کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا اور ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے اس کام کو منظور کروایا ہے۔ 55 کروڑ کا فلائی اوور پل کی تعمیر کیا جائے گا۔ڈاکٹر بھامرے نے پریس ریلیز میں کہا کہ دھولیہ مالیگاؤں حلقہ پارلیمنٹ کے لیے 159 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں شہر سے گزرنے والی نینشنل ہائی وے پر واقع چالیس گاؤں چوپھلی پر ایک منی فلائے اوور بریج کو بھی ہم نے منظور کروایا ہے اسی طرح لبیک ہوٹل آگرہ روڈ پر انڈر گراؤنڈ راستہ، اروی اور ٹہیرے پر فلائے اوور بریج سمیت 38 مقامات پر انڈر گراؤنڈ راستہ اور منی پل منظور کیا گیا ہے ۔ڈاکٹر بھامرے نے کہا کہ یہ کام ہماری کوششوں سے ہوا ہے مالیگاؤں میں جو لوگ بینر لگا کر کریڈیٹ لینا چاہا رہے ہیں وہ اصل میں عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جو مہاراشٹر اسٹیٹ کا فنڈ خرچ نہیں کرسکتا وہ دہلی سے کیا فنڈ لا سکتا ہے ۔انہیں پہلے اپنے ایم ایل اے فنڈ کو خرچ کرنا چاہیے ۔سھباش بھامرے نے مالیگاؤں کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے دکھاوے اور بینر بازی کی گمراہ کن سیاست سے ہوشیار رہیں ۔اس موقع پر ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے مرکزی وزیر گڈکری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ رکن پارلیمنٹ میں ہوں اور کوئی ایم ایل اے اس دہلی کے کام کا کریڈٹ نہیں لے سکتا۔اسطرح کی تفصیلات ایک پریس ریلیز کے ذریعے ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے نمائندہ بیباک کو بغرض اشاعت روانہ کی ہے ۔