انہوں نے کہا کہ کچھ وقت پہلے ہمارے وزیراعظم نے ہمیں ایک ہدف دیا تھا کہ 5جی میں ہم دنیا کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوں اور 6 جی میں ہم سب سے آگے ہوں۔ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ہم سبھی نے کام کیا ہے، ماہرین تعلیم اور کاروباری حضرات نے سخت محنت کی اور آج 6جی وژن کا افتتاح کیا گیا۔ اب تک ہمارے پاس 6جی ٹیکنالوجیز کے لیے 127 سے زیادہ پیٹنٹ ہیں۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ آج ہندوستان پورے اعتماد کے ساتھ پروڈکٹس اور ٹیکنالوجی کو ترقی دے رہا ہے۔ دفاع، اسٹیل، ریلوے اور قابل تجدید توانائی کا معاملہ لے لیں، ہندوستان ہر شعبے میں ٹیکنالوجی کی ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ یہ نقطہ نظر میں ایک تبدیلی ہے جو پچھلے آٹھ سالوں میں ہوئی ہے۔ٹیلی کام تکنیک لوگوں کو بااختیار بنانے کا مشن
پی ایم نے کہا ہے کہ ہندوستان کے لیے ٹیلی کام تکنیک صرف طاقت دکھانے کا طریقہ نہیں ہے بلکہ یہ لوگوں کو بااختیار بنانے کا مشن ہے۔ 2014 سے پہلے ہندوستان میں 6 کروڑ براڈ بینڈ صارفین تھے۔ آج ان کی تعداد 80 کروڑ سے زیادہ ہے۔ 2014 سے پہلے ہندوستان میں انٹرنیٹ کنیکشن 25 کروڑ تھے۔ آج یہ 85 کروڑ سے بھی زیادہ ہیں