ادے پور لٹریچر فیسٹیول کا انعقاد
ادے پور۔ (پریس ریلیز) اردو کی کہانی، سخن کا سفر اور شاعری کا جادو۔ معروف شاعر، صحافی اور اینکر ایم آئی ظاہر، آلوک سریواستو اور معروف افسانہ نگار اور ناول ت ڈاکٹر ثروت خان نے دلچسپ پیشکشوں سے سامعین کو محظوظ کیا۔یہ تخلیقی تنظیم مولک آرگینایزیشن آف کیٹو اینڈ پرفارمنگ آرٹس سوسائٹی کے زیر اہتمام موہن لال سکھاڑیہ یونیورسٹی کے بپا راول آڈیٹوریم میں تین روزہ راجستھانی، اردو اور ہندی ادے پور لٹریچر فیسٹیول روہ میلہ کا منظرتھا، اس خوبصورت تقریب کے دوران غزل گائیکی اور تخلیق کے کرشمے نے ادب، فن اور ثقافت کی خوشبو بکھیری۔ پروگرام میں ادب، موسیقی، گائیکی، مصوری، اداکاری اور مجسمہ سازی کی مشہور شخصیات نے اپنے فن کا جادو جگا کر دل موہ لیا۔ خاص بات یہ تھی کہ پورے آڈیٹوریم کو خوبصورت پینٹنگز اور آرٹسٹک اشیاء سے سجایا گیا تھا۔
میلے کا دوسرا دن اردو کے لیے وقف تھا۔ اس دوران مشہور شاعر صحافی اور اینکر آلوک سریواستو نے آلوک نامہ پروگرام کے دوران شاعری کا جادو جگایا۔ جبکہ شاعری...کل آج اور کل...سیشن میں، اردو کے مشہور شاعر، صحافی اور اینکر ایم آئی ظاہر، مشہور اداکار اور قلمکار مہندر مودی، معروف افسانہ نگار اور ناول نگار و راجستھان اردو اکیڈمی کی رکن اور کنوینر، ڈاکٹر ثروت خان، موہن لال سکھاڑیہ یونیورسٹی ادے پور میں شعبہ اردو کے صدر ڈاکٹر حدیث انصاری اور نوجوان شاعر اشونی متل نے اردو شاعری کے سفر پر دلچسپ گفتگو کی۔ اس کے بعد… سنیما میں اردو اور ہندی کی نزدیکیاں…سیشن میں ویبھو مودی اور رجت میگھنانی نے گفتگو کی۔ بھوپیندر پنوار، کومل بارہٹ ہیمنت جوشی، چیتن آاودچیہ، سنیل لڈھا، ڈاکٹر چترسین، درشنا راج ویدیا، نمت کڑیا، نیلوفر منیر اور بھاویش ستھار نے غزل گائیکی کے ساتھ پینٹنگ سیشن میں اپنا جادو دکھایا۔ اس دوران قلمکاروں اور فنکاروں کو دوشالے سے نوازا گیا۔
پہلے روز 24 مارچ کو منعقد راجستھانی زبان کے پہلے سیشن میں ڈاکٹر ارجن دیو چارن، ڈاکٹر ایی دن سنگھ بھاٹی، مدھو اچاریہ، پرشوتم پلو، پرمود شرما، سریش سالوی نے حصہ لیا۔ راجویر سنگھ چلکوئی، ہریش بی شرما، جگدیش گجر، اور کاجل ورما نے دوسرے سیشن میں شرکت کی۔ پرشوتم پلو، موہن لال جاٹ، مونیکا گوڑ، چھترپال شیواجی، وملا مہریا، نریندر سنگھ راول نے راجستھانی زبان کی شاعری کے سیشن میں حصہ لیا۔ اسی طرح شری کرشن جگنو، پشکر گپتیشور، ڈاکٹر لوکیش راٹھوڑ اور ریکھا شرما نے ادبی اور روحانی سفر کے سیشن میں حصہ لیا۔ موسیقی کے سیشن میں ریپر تنشک، رچیتا پالیوال، رودرادتیہ پالیوال، ہارمونیم پر پرتھم پاٹھک اور طبلہ پر تریجل پالیوال نے ایک ساتھ بجایا۔ تیسرا دن 26 مارچ ہندی کے لیے وقف تھا۔ جس میں ہندی کے مشہور ادیب اور ہدایت کار بھانو بھارتی، پرتاپراؤ، بھنور لال واس، چیتن اودیچیہ، انوج گرگ، دنیش پنت، کنجن اچاریہ اور شبھم امیتا نے حصہ لیا۔
بانی ڈائریکٹر ڈاکٹر شیوراج سونوال، میلے کے ڈائریکٹر کپل پالیوال، بانی صدر مہیش امیتا، آرٹ کوآرڈینیٹر ہیمنت جوشی، میلے کی کوآرڈینیٹر ریکھا شرما، میڈیا کوآرڈینیٹر گوری کانت شرما، میلے کے مشیر انیل ددھیچ اور میلے کے مشیر آشیش ہرکاوت نے خوبصورت فنکارانہ اور منظم ادبی میلہ پیش کیا۔ . پروگرام کے دوران فن سے محبت کرنے والوں کی اچھی خاصی موجودگی تھی۔