حافظ غفران اشرفی کو ضلعی سطح کا مثالی استاد ایوارڈ تفویض
مارچ 26, 2023
سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام جاری جامعہ آلِ رسول نجمُ العلوم کے ناظم تعلیمات حضرت علّامہ حافظ محمد غفران اشرفی صاحب (خطیب و امام مرکز اہلسنّت جامع مسجد یارسول مالیگاؤں) کو شہر ناندیڑ کی فعل دینی سماجی تنظیم *خادمین امت* کی جانب سے ضلع ناسک کا مثالی استاذ کا ایوارڈ اور سپاس نامہ تفویض کیا گیا ٢ رمضانُ المبارک بعد نمازِ تراویح خادمین امت کے اراکین کا قافلہ بعد نمازِ تراویح مرکز اہلسنّت جامع مسجد یارسول اللہ پہنچا جہاں پر مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ کے دست مبارک و علمائے اہلسنّت، حفاظ کرام اور مبلغین سنی دعوت اسلامی کی موجودگی میں حافظغفران صاحب کو مثالی استاذ کے ایوارڈ سے تفویض کیا گیا اس عظیم کامیابی آل رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) نے حافظ غفران اشرفی صاحب کو مبارکباد دیتے ہوئے دعائیہ کلمات ادا کئے سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے ذمّہ داران حافظ مقصود اشرف اشرفی، جمیل احمد رضوی، قاری نور محمد رضوی، نعیم نوری، قاری عبد السلام و دیگر مبلغین معاونین اور جامعہ آلِ رسول نجمُ،الجامعۃُ القادریہ نجمُ العلوم کے اساتذۂ کرام نے مبارک باد پیش کیں
Tags