الحمداللہ تعالیٰ بفضل رسول اعلیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم شہر مالیگاؤں کی دینی تنظیم اعلیٰ حضرت فاؤنڈیشن مالیگاؤں کے زیر تقریباً ہر سال رمضان کے مقدس ماہ میں قرآن پاک کی تلاوت و سماعت کی مجلس کا انعقاد ہوتا چلا آرہا ہے امسال بھی دسویں سالانہ تلاوت و سماعت قرآن کریم کی مجلس ماہ رمضان المبارک کے مقدس ایام میں بعد نماز ظہر کے فوراً بعد احقر (محمد مدثر حسین رضوی مالیگ.. صدر، اعلیٰ حضرت فاؤنڈیشن مالیگاؤں) کے مکان گلشن ازہری روم نمبر 34/33 میں روزانہ اہتمام کیا جارہا ہے صرف خواتین اسلام کے لئے منعقد ہونے والی اس روحانی بابرکت مجلس میں جس میں محترمہ عالمہ قاریہ.. اپنی خدمات پیش کررہی ہیں سماعت قرآن کے لئے پڑوس کی خواتین اسلام شریک ہوکر باادب قرآن سماعت کرتیں ہیں ہیرا پنا کالونی اور ہڈکوکالونی کے اطراف کی رہائش پذیر خواتین اسلام سے بھی گزارش ہے کہ وہ بھی سماعت قرآن کے لئے پہنچنے کی کوشش کریں اور روزہ میں بے شمار نیکیاں حاصل کرتے ہوئے قرآن پاک کے فیوض و برکات سے مالا مال ہوں.
فقط :- محمد مدثر حسین رضوی مالیگ
صدر، اعلیٰ حضرت فاؤنڈیشن مالیگاؤں