پارٹی کے ترجمان 'سامنا' کے اداریہ میں کہا گیا ہے کہ راہل گاندھی آج جس سچائی کے لیے لڑ رہے ہیں، ساورکر کے خلاف توہین آمیز بیانات دے کر اس جنگ کو نہیں جیتا جا سکتا۔ بتادیں کہ لوک سبھا سے نااہل قرار دئے جانے کے بعد دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے ہفتہ کو کہا تھا: ’’میرا نام ساورکر نہیں ہے، میرا نام گاندھی ہے اور گاندھی کسی سے معافی نہیں مانگتے ہیں‘‘۔
راہل کے اس تبصرہ سے متعلق سوال پر پٹولے نے ناگپور میں نامہ نگاروں سے کہا کہ کانگریس کا نظریہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانگریس ہی ہے جس نے ملک کو آزادی دلائی اور آئین کی بنیاد پر کام کیا۔ اس لئے اقتدار میں آنا یا نہ آنا ثانوی بات ہے…کانگریس کے لئے اصول اہم ہیں۔قابل ذکر ہے کہ مہا وکاس اگھاڑی ( ایم وی اے ) اتحاد میں کانگریس، شیوسینا ( یو بی ٹی) اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی ( این سی پی ) شامل ہیں۔