ایم پی ڈی او سے اقلیتی کارپوریشن یونٹس کو اضافہ کرنے کا کیا مطالبہ
مارچ 31, 2023
ناراین پیٹ ضلع اوٹکور مستقر : محمد حسین رپوٹر جمعہ کو مسلمانوں نے منڈل مرکز اوٹکور میں ایم پی ڈی او آفس میں ایم پی ڈی او کالپا کو ایک عرضداشت پیش کی جس میں اقلیتی کارپوریشن یونٹس کی تعداد میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا، اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ منڈل میں 7 یونٹس کو منظوری دی گئی ہے اور جبکہ 414 درخواست دہندگان نے آن لائن درخواستیں دی ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ منڈل میں اقلیتی کارپوریشن کے تحت 400 یونٹوں کو منظوری دی جائے۔اس موقع پر محمد اسماعیل جنرل سیکرٹری مجلس اتحاد المسلمین ناراین پیٹ محمد اسماعیل مسعود وقار یونس محمد ریاض عبداللہ محمد شاہ عبدالحق اور دیگر شریک تھے۔
Tags