نوری مشن و اعلیٰ حضرت فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کی طرف سے رمضان راشن کٹ کی تقسیم
مالیگاؤں: سالِ گزشتہ کی طرح امسال بھی نوری مشن مالیگاؤں اور اعلیٰ حضرت فاؤنڈیشن انٹرنیشنل یوکے کی طرف سے مستحقین نیز بیواؤں میں عزتِ نفس کا لحاظ رکھتے ہوئے "رمضان راشن کٹ" کی تقسیم عمل میں آئی- اس ضمن میں غلام مصطفیٰ رضوی نے کہا کہ سو مستحقین میں کٹ دی گئی، ہر کٹ میں تیل، کھجور، تُرّی مصالحہ، روحِ افزا، چائے پتی، چاول، چنا، مٹر، نمک، شکر، بیسن سمیت کل ١٢ اشیا شامل ہیں- یوں ہی دینی مطالعاتی ذوق کی تسکین کے لیے کتاب "برکاتِ خواجہ" ہر کٹ کے ساتھ دی گئی- فرید رضوی کے مطابق مستحق و نادار ہمدردی و حسنِ سلوک کے مستحق ہیں۔ ان کی اعانت ماہِ رمضان میں یقیناً سعادت کی بات ہے۔ معین رضوی نے کہا کہ موقع بہ موقع نوری مشن سے اس طرح کے فلاحی کام مستقل طور پر انجام دیے جاتے ہیں- اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر پر کٹس کی تیاری میں یاسین رضوی، نعیم رضوی، نوید رضوی، عرفان رضوی، شاہد رضوی، اویس رضوی، سعد رضوی، شعیب رضا، ارشاد رضوی، محسن رضوی، شہزاد برکاتی سمیت دیگر احباب نے حصہ لیا- تقسیم کا یہ مرحلہ ماہِ صیام کی پہلی شب سے ٣ رمضان المبارک تک مکمل کیا گیا- اس ضمن میں اس طرح کا تجزیہ سامنے آیا کہ مستحق افراد آس و اُمید میں ہوتے ہیں کہ ہماری خاموش مدد کی جائے گی، اصحابِ خیر و اہلِ ثروت کو چاہیے کہ وہ قومی ہمدردی و خیر خواہیِ مسلم کے پاکیزہ جذبے کے ساتھ اعانتِ مستحقین کا فریضہ انجام دیں کہ یہ عمل اخروی فوز و فلاح کا ذریعہ ہے- اللہ تعالیٰ اخلاص عمل سے نوازے- آمین- ایسی رپورٹ نوری مشن مالیگاؤں کے توسط سے ارسال کی گئی-
***