رمضان سہولیات سے متعلق مومن کانفرنس کا انتظامیہ کو مکتوب
مارچ 23, 2023
مورخہ 23 مارچ 2023 کو شام 6 بجے دھولیہ ضلع مومن کانفرنس کا ایک وفد شکیل احمد شاہین کی قیادت میں ایڈیشنل ایس پی جناب رشیکیش ریڈی صاحب سے ملاقات کی۔ اور ان کی خدمت میں ایک میمورنڈم دیتے ہوئے گذارش کی کہ رمضان مہینے کا لحاظ رکھتے ہوئے رات میں 12 بجے تک مسلمانوں کو کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔ ریڈی صاحب نے وفد کی باتوں کو غور سے سننے کے بعد یہ کہا کہ 12 بجے تک نہیں لیکن رات 11:30 بجے تک ہم مسلمان بھائیوں کو دکانیں کھلی رکھنے اور کاروبار کی اجازت دیں گے۔ وفد میں افضل حسین، عبدالرؤف شیخ، فاروق سر، مصطفیٰ انصاری، عدنان انصاری، سلمان شاہ اور انضمام سر موجود تھے۔
Tags