مورخہ 29مارچ2023ٕ ٕ بدھ کورات دس بجے کل جماعتی تنظیم سے شہری حالات پرگفتگوکرنے کیلۓ ایس پی اورڈی واۓ ایس پی جماعت اسلامی کے دفترپرپہنچے
اس موقع پرڈاکٹراخلاق احمد نے شہر ایس پی اورڈی واۓ ایس پی کیلۓاستقبالیہ کلمات اداکیۓ اور میٹنگ کےمقصدکوبتایا اس کے بعد کل جماعتی تنظیم کے تمام اراکین کامختصرتعارف اکبرسیٹھ اشرفی نےکیا اور کہا کہ الحمد للہ کل جماعتی تنظیم مالیگاؤں دو ہزار چھ سے آج تک اپنے موقف پر کام کررہی ہے میٹنگ سے متعلق ڈی واۓ ایس پی سندھونے کہاکہ شہرمیں ابتک امن وامان برقرارہے آگے بھی یہ باقی رہے اس کے شہری سطح پرکل جماعتی تنظیم کی مددہمارے ساتھ ضروری ہے
اطہراشرفی نے کہاکہ گڑھ یاتراکے لوگ ہمارے شہرسے پرامن طریقے سے گذرجاٸیں اس کلۓ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے کہ کیمرہ لگاٸیں آگرہ روڈ کی ادھوری روڈکوفوری مکمل کیاجاۓ اورانتظامیہ اضافی بندوبست کرے اسی طرح یوسف الیاس نے کہاکہ یہ شہرایساہے کہ دونوں سماج سےملاجلانام بھی شہرکاایک اہم حصہ ہے کہ ایک گلی کانام موہن پیرہے اس شہر میں امن ومان کی برقراری کیلۓ پولس انتظامیہ کوجوضرورت ہوہم کویاد کریں ہم قوم کی خدمت کیلۓ حاضررہیں گے
ابتدا ٕ میں شکیل فیضی صاحب نے ایس پی صاحب کا اور یوسف الیاس صاحب نے ڈی واۓ ایس پی کاشالوں کۓ ذریعے استقبال کیا اس میٹنگ کی صدارت جناب فیروزاعظمی نے انجام دی اور کہاکہ اس وقت انتظامیہ خودچل کرہمارے درمیان آٸ ہے یہ شہرکی بھلاٸ کےحق میں ہے شہرسے ہندومسلم تہوار خوشگوارموحول میں انجام پاجاۓ اس کیلۓ ہم سب کو کوشش کرناچاہیۓ
اخیرمیں ایس پی بھارتی نے کہاکہ ہرمرتبہ ہمارے بلانے پرآپ لوگ آتے ہوتوہمارابھی کام ہے کہ ہم چل کرآپ لوگوں سے ملیں مزید کہاکہ جوناخوشگوار واقعات ماضی میں ہوۓ وہ اس مرتبہ نہ ہواس کیلۓ ہمیں کوشش کرناہے
اور کل جماعتی تنظیم کےسبھی سدس اس کادھیان دیں تاکہ آنے والی عید اور دوسرے تہوار بھی پرامن ہواور کوٸ واقعہ ایسانہ پیش آۓ جس سے کہ شہرکاامن بربادہو
اس میٹگ کی کارواٸ مولاناجمال ناصرایوبی نے چلاٸ قرات مولانا سراج احمد قاسمی نے کی جبکہ تحریک صدارت اکبرسیٹھ اورتاٸید مولاناعبدالرحمن عبدالباری نے کی
اس موقع پرصوفی نورالعین صابری ایڈوکیٹ عبدالرحمن انصاری صاحب نصیر انصاری قاری سلمان شاہدفیمس عبدالعظیم فلاحی حافظ ضیإالرحمن اشرفی مولاناسفیان جمالی مولانا حسن ملی فضل الرحمن عبدالباری شیعہ جماعت سےعارف حسین پاپا راجو بھاٸ سلمان بھائی آصف حسین بوہرہ اور شاہد حیسن بوہرہ جماعت سے مولانا حسن کیمپ سے صوفی جمیل ٹیلر شکیل حنیف جمیل مسیح اللہ صابرسیلس مین کے علاوہ دیگراراکین بھی کثیرتعداد میں حاضررہے