الحمدللہ، جمعیت علماء ہند، مسلمانان ہند کی ایک باوقار اور باعتماد تنظیم ہے۔ 1948ء میں جب پولیس ایکشن نظام حکومت کے بارے میں ہوا تھا تب پہلا وفد مرکزی جمعیت علماء ہند دہلی سے مالیگاؤں آیا تھا اور اس وقت کے اکابرین حضرت مولانا عبدالقادر رحمۃ اللہ علیہ حضرت مولانا محمد عثمان رحمتہ اللہ علیہ حضرت مولانا عبد الحمید نعمانی رحمتہ اللہ علیہ حضرت مولانا عبدالمجید رحمتہ اللہ علیہ اور ان کے رفقاء نے جمیعت علماء ہند کا چندہ کیا تھا وہی
چندہ آج مولانا ارشد مدنی مدظلہ العالی کی قیادت شہر مالیگاؤں سمیت ضلع ناسک میں مولانا عبدالقیوم صاحب قاسمی (صدر جمعیت علماء ضلع ناسک) کی نگرانی میں جاری ہے۔گذشتہ پانچ سالوں سے رمضان المبارک کے مہینے میں مولانا عبدالقیوم قاسمی اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مالیگاؤں سمیت ضلع ناسک کی مساجد میں جمعیت علماء ہند (ارشد مدنی) پبلک ٹرسٹ کا چندہ کر رہے ہیں جو اس سال بھی ان شاءاللہ جاری رہے گا۔ اس لیے کہ رسید بک اور اجازت نامہ صدر محترم حضرت مولانا سید ارشد مدنی کا حضرت مولانا عبدالقیوم صاحب قاسمی دامت برکاتہم کو موصول ہو چکا ہے۔
الحمدللہ، ماضی میں تمام ائمہ مساجد اور ذمہ داروں نے جمعیت علماء ہند (مولانا ارشد مدنی) پبلک فرسٹ کو چندے کی اجازت دے کر بھرپور تعاون کیا تھا اس لئے آنے والے رمضان میں بھی جمعیت علماء ضلع ناسک کے جنرل سیکرٹری و اراکین، آئمہ مساجد مالیگاؤں و ضلع ناسک سے اجازت و تعاون کی گذارش کرتے ہیں۔
مندرجہ ذیل خدام جمعیت علماء ہند (ارشدمدنی) پبلک ٹرسٹ کے ذریعے آپ چندہ دے کر ماجور ہوں۔
1) مولانا عبدالقیوم صاحب قاسمی رسول پورہ
2)مفتی خالد اقبال ملی رحمانی ہلال پورہ
3)محمد عرفان مولانا نثار احمد صاحب اسلام پورہ
4)مولانا محمد عمیر ابن جاوید احمد ملی نورانی بکڈپو
5)حافظ عبدالرحمن جمالی پوارواڑی
6) ڈاکٹر اخلاق احمد انصاری اور نسیم قدسی عبداللہ نگر
7) عبدالسلام عطر والے قلعہ
8)اصغر بھائی مالدہ
9)مولانا عبدالقیوم جمالی عائشہ نگر
10) غلام نبی اور نورمحمد ہیرا پورہ
11)قاری حفیظ الرحمن صاحب شمسی نیاپورہ
12)عمر فاروق (الخدمت گروپ) بیلباغ
13) حافظ محمد عرفان حسینی رسول پورہ
14) حافظ عبد الجلیل جلیلی صاحب اسلام پورہ