اسلام ایک مکمل نظام حیات ہے، اس میں معاشرے کے ہر فرد کے حقوق کا خیال رکھا گیا ہے۔ اللہ پاک نے کسی کو بے یار ومددگار نہیں چھوڑا بلکہ ہر ایک کے لیے ایسے اسباب وذرائع مہیا کردئیے ہیں کہ وہ آسانی کے ساتھ دنیا میں رہ کر اپنی زندگی کے دن گزار سکے۔ یتیم ونادار اور لاوارث بچوں کے بھی معاشرتی حقوق ہیں۔ ان کی مکمل کفالت ان کے حقوق کی پاس داری ہے اور اس سے منہ موڑ لینا ان کے حقوق کی پامالی ہے۔یتیم کے حقوق پر اسلام نے بہت زور دیا ہے۔ اس کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جاسکتا ہے کہ قرآن کریم میں مختلف مواقع پر یتیموں کا ذکر کیا ہے جن میں یتیموں کے ساتھ حسن سلوک، اُن کے اموال کی حفاظت اور اُن کی نگہداشت کرنے کی تلقین کی ہے اور یتیموں پر ظلم و زیادتی کرنے ان کے حقوق و مال غصب کرنے پر وعید بیان کی ہیں اَحادیث مبارکہ میں بھی یتیم کی پرورش اوراس سے حسن سلوک کے بے شمار فضائل درج ہیں
گذشتہ دنوں یتیموں و بزرگوں کی کفالت و خدمت کے جذبہ سے سرشار *سنی دعوت اسلامی شاخ مالیگاؤں* کی سرپرستی میں *عباد الرحمن ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی* (چیریٹیبل ) کے زیر اہتمام گٹ نمبر109 دیانہ شیوار مالیگاؤں کی ایک وسیع اراضی پر ایک پرشکوہ عمارت بنام *نوری قصرالیتمی و سنیئر سٹیزن ہوم لیس ہاوس* کا باضابطہ افتتاح عمل میں آچکا ہے جس میں یتیم بچوں و بزرگوں کے داخلے جاری ہیں اور مذکورہ یتیم خانے کے انتظامی امور کی ذمہ داری *مقامی سنی دعوت اسلامی کے نگراں حضرت علامہ و مولانا سیدآمین القادری صاحب قبلہ* نے اسکول نمبر 61 گروپ کے جملہ اراکین کے سپرد کی ہیں اسی ضمن میں اسکول نمبر 61 گروپ کے جملہ اراکین *نوری قصرالیتمی و سنیئر سٹیزن ہوم لیس ہاؤس* کے تعاؤن کیلئے اہلیان شھر و حلقہ احباب سے بالمشافہ ملاقات کررہے ہیں لہذا ماہ رمضان المبارک میں اپنے عطیات صدقات و زکات کا بہترین مصرف *نوری قصرالیتمی و سنیئر سٹیزن ہوم لیس ہاؤس* کی بھرپور مدد کرکے ثواب دارین کے مستحق بنے اپنی رسید بنوانے کیلئے ان حضرات سے رابطہ یا کال کریں
قاری عبدالسلام
7020443373
شکیل احمد
9764447099
واحد اختر
9975340851
شاھد اختر
9028181847
اشفاق احمد