مومن کانفرنس صدر کی دگ وجیے سنگھ سے ملاقات صنعتی مسائل پر تبادلہ خیال
مارچ 30, 2023
مورخہ 20مارچ 2023 نئی دہلی میں آل انڈیا مومن کانفرنس کے صدر اور سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل ایڈوکیٹ جناب فیروز احمد انصاری نے مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی و آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شری دگ وجئے سنگھ صاحب سے مُلاقات کی بھیونڈی، مالیگاؤں اور دھولیہ کی دم توڑتی ہوئی پاؤرلوم صنعت اور بنکروں کی زبوں حالی سے اُنہیں آگاہ کیا ۔دگ وجئے سنگھ نے یقین دلایا کہ کانگریس کے ممبران آف پارلیمان مذکورہ صنعت کی زبوں حالی پر ایوان میں آواز اٹھائیں گے اور مرکز میں کانگریس کی حکومت آئی تو مومن برادری کے نمائندوں کو مرکزی وزارت میں نمائندگی دی جائےگی اور اُنہیں راجیہ سبھا كا ممبر بھی بنایا جائیگا ۔تاکہ ان نمائندوں کو مومن برادری کے صنعتی،تعلیمی اور سماجی مسائل کو حل کرنے میں آسانی پیدا ہو۔
Tags