شہر عزیز مالیگاؤں میں اپنی منفرد شناخت کے ساتھ روز افزوں ترقی و کامیابی کی منزلیں طے کرنے والے سٹیزن کیمپس کے زیر انصرام جاری ڈاکٹر منظور حسن ایوبی جونئیر کالج آف ایجوکیشن (ڈی ایل ایڈ کالج) اسلام نگر، مالیگاؤں کا رزلٹ امسال بھی نہایت ہی شاندار رہا ہے۔ سال اول کے زیر تربیت معلمین ٹاپرس میں
(1) محمد کاشف انصاری صدیقی لئیق (81.90%)
(2) صائمہ ناز شیخ یوسف (81.20%)
(3) مصبر محمد رمضان (81.20%)
(4) مومن طہورا صدف عطاء الرحمٰن (81.00%)
(5) مشیرہ فردوس عبدالواحد (80.70%)
(6) حنا کوثر عرفان احمد(80.70%)
اسی طرح سال دوم کے زیر تربیت معلمین ٹاپرس میں
(1) عشرت فاطمہ ظہیر حیدر (83.55%)
(2) مومن سارہ فردوس فرحان احمد (83.45%)
(3) مصباح پروین شیخ ہارون (82.95%)
(4) انصاری مبشرہ مختار احمد (82.80%)
(5) انصاری تحریم محمد عمران(82.45%) اور مکمل رزلٹ 95% فیصد رہا۔ اس شاندار کامیابی کے پس پشت جہاں زیر تربیت معلمین کی اپنی محنت، ڈی ایل ایڈ کالج کے پرنسپال سچن سر و اسٹاف ممبران کی جدوجہد، رکن انتظامیہ محترمہ ایوبی پروین میڈم کے نیک مشورے وہیں کیمپس کے روح رواں و چئیرمین محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب کی رہنمائی و سرپرستی شامل ہے۔ اس کامیابی پر چئیرمین موصوف نے تمام ہی کامیاب زیر تربیت معلمین، انکے والدین و سرپرست کے ساتھ ساتھ پرنسپال و اسٹاف ممبران کو بھی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔