سوشل ورکر جمال ناصر و صفائی محکمہ انچارج کلیم میں نوک جھونک معاملہ پوار واڑی پولیس اسٹیشن تک پہنچا..
آج بروز جمعرات دوپہر کے وقت اعظم پورہ کی سڑکوں پر نالوں کا گندا پانی بہنے لگا جس کی اطلاع کارپوریشن پربھاگ کمیٹی تین کے صفائی انچارج کلیم کو دی گئی لیکن ہمیشہ کی طرح بنا کوئی منصوبہ بندی کے جے سی بی مشین لگا کر اعظم پورہ کے نالوں کی صفائی کروانے لگے جس کی وجہ سے حسن پورہ و اطراف کی سڑکوں پر نالوں کا گندا پانی آگیا اور حسن پورہ کی گلیوں و لوگوں کے گھروں میں داخل ہونے لگا.. جس کی شکایت لے کر سوشل ورکر جمال ناصر اعظم پورہ میں جے سی بی سے کام جاری تھا اس جگہ پر گئے اور صفائی انچارج کلیم سے بات چیت کی کہ بناء صفائی کامگار کے آپ نے جے سی بی لگوایا ہے آپ کو پتہ ہے آگے حسن پورہ میں لوگوں کے گھروں میں داخل ہو رہا ہے مسجدوں میں جانے کے لئے راستہ نہیں ہے تب صفائی انچارج کلیم نے اطمنان بخش جواب نہیں دیا جس سے سوشل ورکر جمال ناصر اور صفائی انچارج کلیم میں نوک جھونک ہوگئی جس کی شکایت لیکر صفائی انچارج کلیم پوار واڑی پولیس اسٹیشن پہنچ کر سوشل ورکر جمال ناصر کے خلاف شکایت درج کروانے پہنچے جس کے بعد جمال ناصر بھی حسن پورہ کی خواتین کے ساتھ پوار واڑی پولیس اسٹیشن پہنچے اور صفائی انچارج کلیم کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تادم تحریر سوشل ورکر جمال ناصر پر شکایت درج کی گئی ہے لیکن صفائی انچارج کلیم پر شکایت کب درج ہوگی....