کانگریس پارٹی کی جانب سے اوٹکور میں افطار پارٹی کا اہتمام
مارچ 28, 2023
اوٹکور :28/مارچ ( ) اوٹکور مستقر میں آج کانگریس پارٹی کے مکتھل حلقہ کے انچارج کے۔پرشانت کمار ریڈی کی جانب سے مسجد محمدی محلہ سلفی نگر کے میدان میں اوٹکور مستقر کے تمام مساجد کے روزے داروں کیلٸے طعام کا انتظام کیا گیا تھا۔اس موقع پر کے۔پرشانت کمار ریڈی نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہی ایک واحد ایسی پارٹی ہے جو تمام طبقات کو یکساں نظریے سے دیکھتی ہے۔مزید انہوں نے کہا کہ مکتھل حلقہ کو صرف کانگریس پارٹی ہی تمام طبقات کے مساٸل ترقیاتی و فلاحی کاموں کو انجام دے گی۔بعد ازیں مسجد کمیٹی کے ذمہ داران نے پرشانت کمار ریڈی کو شال پوشی و تہنیت پوشی کی۔اس موقع پر مسجد کمیٹی کے ذمہ داران میں جناب خورشید گدوال،جناب منیر گدوال،جناب بشیر احمد تاڑپتڑی،جناب خلیل گنتہ،امجد گنتہ،پارٹی کارکنان میں حسین پورلہ،شنکر،یسین،عظیم اور دیگر شریک تھے۔
Tags