آخر کب تک کارپوریشن کی بدعنوانیوں سے عوام کو پریشان کیا جائیگا؟" وسیم شیخ، سماجوادی پارٹی مالیگاؤں*
✒️ *مالیگاؤں (پریس رلیز) 24 مارچ: گزشتہ کچھ دنوں سے مالیگاؤں سماجوادی پارٹی کے وسیم شیخ کے پاس اہلیان محلہ دانش پارک گٹر بلاکیج اور راستے پر گٹر کے پانی جمع ہونے کی شکایت لے کر آرہے تھے۔ اس معاملے میں بتایا گیا کہ محلہ کی مسجد یعقوب کے پاس راستے پر گٹر کا پانی جمع ہوجاتا ہے جس سے نمازیوں کو تکالیف کا سامنا رہتا ہے، معلوم کرنے پر پتہ چلا کے محلہ کی مین گٹر پر جو چیمبر کا کام سالوں سے کارپوریشن کی طرف سے رکا ہوا ہے اس جگہ بھاری مقدار میں کچرا جمع ہو چکا ہے جس سے گٹر بلاک ہوگئی ہے۔*
*مزکورہ مسائل کے حل کیلئے وسیم شیخ اہلیان محلہ کے ساتھ کارپوریشن پہنچے اور مکتوب کے ذریعے کارپوریشن کمیشنر کو ان مسائل سے آگاہ کیا اور جلد سے جلد انہیں حل کرکے عوام کو راحت دینے کی مانگ کی۔ مزید گٹر پر جو چیمبر بنایا جانا تھا اس کے کام کو بھی آگے بڑھانے سے متعلق گفتگو کی۔
*کارپوریشن سے ان اس وفد کی یقین دہانی کی گئی کہ جلد ہی جے سی بی سے کچرا صاف کروا کا گٹر کھول دی جائے گی اور چیمبر کا کام بھی جلد کروایا جائے گا۔*