واہ ستیہ جیت تابنے چن کر آتے ہی بڑا کام مالیگاؤں میں وعدہ وفا کیا
مارچ 31, 2023
حال ہی میں گریجویٹ حلقہ اسمبلی کا الیکشن ہوا ناسک ڈویژن سے ستیہ جیت ڈاکٹر سدھیر تانبے فتح یاب ہوےموصوف مالیگاؤں دورے پر تھے اس وقت عتیق سر،منصور اکبر رئیس کلرک وغیرہ نے مالیگاؤں پر خصوصی توجہ دینے کی گزارش کی تھی الیکشن کے بعد سے شہر کےکئی چھوٹے بڑے کام شیخ عتیق سر نے مالیگاؤں والوں کے کروائے، وہیں حال ہی میں ستیہ جیت تابنے کی کوششوں سے ایک کروڑ پچاس لاکھ کا فنڈ فراہم ہوا ہے جس میں مالیگاؤں میں دو مقامات پر پچاس پچاس لاکھ جبکہ پچاس لاکھ میونسپل اسکول نمبر 38، 43،90،44'کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے پر خرچ ہوگا تاکہ مالیگاؤں کے غریب طلبہ کو بھی جدید طرز تعلیم حاصل ہوسکے اس منظوری کے بعد عتیق سر نے ستیہ جیت تانبے کو بذریعہ فون اظہار تشکر پیش کیا
Tags