مرکزی وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ راہل گاندھی کے معاملہ میں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق فیصلہ ہوا ہے ۔ کئی ممبران پارلیمنٹ اس کی وجہ سے رکنیت گنوا چکے ہیں ۔ سزا پر راہل گاندھی نے اب تک اپیل نہیں کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی بدلے کی سیاست کے تحت نہیں کی گئی ہے ۔ کانگریس اس معاملہ پر جھوٹ پھیلانے کا کام کرری ہے
وہیں کرناٹک الیکشن کو لے کر امت شاہ نے کہا کہ میں کرناٹک میں نو مرتبہ جاچکا ہوں ۔ وہاں ہم مکمل اکثریت کے ساتھ سرکار بنانے جارہے ہیں ۔ امت شاہ نے کہا کہ ہم واضح اکثریت سے وہاں سرکار بنانے جارہے ہیں ۔ بی جے پی نے یدی یورپا کی سینئریٹی کو کبھی سوال نہیں کیا ۔ ہماری پارٹی میں سینئر لیڈروں کا احترام ہے ۔ یدی یورپا ہمارے اسٹار کمپینر ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بومئی جی کے کام کو عوام نے سراہا ہے ، کرناٹک کے عوام ڈبل انجن کی سرکار چاہتے ہیں ۔کرناٹک میں بی جے پی امیدواروں کی فہرست جاری نہیں کرنے کے سوال پر مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ جے ڈی ایس میں ایک فیملی بیٹھ جاتی ہے ، اس لئے فیصلہ ہوجاتا ہے، کانگریس میں کئی فیملیاں بیٹھ جاتی ہیں تو فیصلہ ہوجاتا ہے، ہم کارکنان سے تبادلہ خیال کرکے فیصلہ کرتے ہیں، اس لئے ہم لوگ تھوڑے سست ہیں ۔