*شکریہ ہر گھر کی بیٹی شکریہ*🌹
🔖 *شگفتہ سبحانی*
شکریہ اسلام کی شہزادیو!
*نیک سیرت، نیک صورت والیو!*
تم پہ ہو رحمت خدا کی بے پناہ
*تقویٰ و پرہیز کرنے والیوں*
صبر کرنے والیوں کا شکریہ
درس کرنے والیوں کا شکریہ
شکریہ ہر مومنہ خاتون کا
*سخت گرمی میں بھی پردہ والیوں*
گھر کو جنّت کرنے والی کو سلام
سب کی خدمت کرنے والی کو سلام
تم پہ ہو رحمت خدا کی بے پناہ
سب کو یوں آرام دینے والیوں
گھر میں یہ بچے سنبھالیں شکریہ
تربیت بچوں کی کرنے والیوں
تم پہ ہو رحمت خدا کی بے پناہ
سحری و افطار کرنے والیوں
جان و دل سے کام کرتیں، شکریہ
نیک رستوں کا سکھاتیں، شکریہ
تم پہ ہو رحمت خدا کی بے پناہ
*اۓ مکمل سخت پردے والیو*
مہندی والے نیک ہاتھوں کو سلام
چھالے والی ہر ہتھیلی کو سلام
تم پہ ہو رحمت خدا کی بے پناہ
اۓ حیاء پیکر ، مصلّلے والیوں
مرحبا اۓ مومنہ و مشرفہ
مرحبا اۓ عالمہ و حافظہ
ہو خدا کی تم پہ رحمت بے پناہ
اۓ ہمیشہ شکر کرنے والیوں
شکریہ او پیاری امی شکریہ
شکریہ اۓ پیاری بہنا شکریہ
شکریہ اۓ ہم نشین و ہمسفر
شکریہ ہر گھر کی بیٹی شکریہ
شکریہ اسلام کی شہزادیو
نیک سیرت نیک صورت والیو!