ابوبکر چودھری کی کامیاب نمائندگی
مارچ 29, 2023
گزشتہ مہینہ بروز جمعہ کو شہر سماج وادی پارٹی کے ایک نمائندہ وفد نے پارٹی سربراہ ابوبکر چودھری کی قیادت میں گولڈن نگر جعفر نگر کی سرحد پر الحاج ہارون انصاری ہاسپٹل کے پاس مشاورت چوک سے نئے آگرہ روڈ تک جانے والی محمد علی روڈ کی تعمیر کے لئے زبردست احتجاجی دھرنا دیا گیا تھا، اس وقت مطالباتی میمورنڈم میونسپل سٹی انجینئر کیلاش بچھاؤ کو دھرنے کی جگہ پر دیا گیا، اس مکتوب کو قبول کرتے ہوئے سٹی انجنئیر نے یقین دلایا تھا اس مطالبے کو لے کر جلد از جلد اس روڈ کی تعمیر کی جائے گی اور آج الحمدللہ روڈ کی تعمیر کا کام جاری ہے، اس روڈ سے گزرنے والے ایک راہگیر محمد اسلم(پاور لوم مزدور) کی جانب سے ابوبکر چودھری صاحب اور دھرنے میں شامل تمام احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں
Tags