سیاسی سماجی معاملات میں پیش پیش رہنے والے ناموس رسالت کے نام پر قید و بند کی صعوبت جھیلنے والے قوم و ملت کے ہم درد انجمن مسلم شاہ برادری کے ریاستی صدر حاجی عبدالرحمن شاہ گزشتہ دنوں کئی مہینوں سے سرخیوں میں نہیں ہیں حال ہی میں اُن سے ایک مخلصانہ ملاقات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ ماہ رمضان میں زیادہ تر توجہ عبادت نماز روزے پر مرکوز ہے وہیں عید بعد ان کے چھوٹے فرزند کی شادی بھی ہے جس کی تیاریاں جاری ہیں اس جشن شادی خانہ آبادی کے موقع پر چار روزہ تقریبات کا انعقاد ہوگا ایک دن عظیم الشان آل انڈیا مشاعرہے کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے جسمیں مشہور بیرونی شعراء و شاعرات کو مدعو کیا جا رہا ہے حاجی عبدالرحمن شاہ پہلوان نے باتوں باتوں میں بتایا کہ عید بعد شادی سے فراغت کے بعد شہری فلاح و بہود کے لیے شدت سے متحرک ہوں گے شہر سے بدعنوانی ختم ہو عوامی مسائل کا سد باب ہو اس کے لیے متحدہ طور پر مناسب کوشش کی جائے گی شہر میں شاہ برادری کی خاطر خواہ آبادی ہے لہٰذا کارپوریشن ہال میں کم سے کم پانچ کارپوریٹر جائیں تاکہ برداری کے بھی مسائل کا حل نکالا جاسکے موجود قیادت پر بے توجہی کی شکایت کرتے ہوئے انہوں نے بے اطمینانی کا اظہار کی
انجمن شاہ جماعت کے ریاستی صدر حاجی عبدالرحمن شاہ کی جلد ہی دھماکے دار انٹری ابھی کیا ہے مصروفیات جانئیے
مارچ 31, 2023
Tags