بیماروں کا علاج کررہے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ ان کی حالت فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے خراب ہوئی ہے ۔ ڈاکٹر ہوری سادھن منڈل نے کہا کہ گزشتہ شب کچھ مریض الٹی اور پیٹ خراب ہونے کے بعد میرے نرسنگ ہوم میں آئے تھے ۔ ہمیں لگتا ہے کہ یہ واقعہ افطار پارٹی کے ذریعہ فوڈ پوائزننگ کا ہے، جہاں انہوں نے افطار کیا تھا ۔
وہیں بیمار ایک شخص کی خاتون نے نریندر پور تھانہ میں کیس درج کروایا ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق رمضان کے مقدس مہینے کے پہلے دن افطار کرنے کیلئے مقامی لوگ ایک پاس کی مسجد میں پہنچے تھے اور وہاں افطار کرنے کے بعد لوگ بیمار پڑنے لگے تھے ۔ہفتہ تک بیمار ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگے ، جس کی وجہ سے علاقہ میں ہنگامہ مچ گیا ۔ ابھی مریضوں کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے ۔