انوراگ ٹھاکر نے نیٹ ورک 18 کے پروگرام 'رائزنگ انڈیا سمٹ 2023' میں کہا کہ 'وہ (راہل گاندھی) ساورکر کیا... کچھ نہیں بن سکتے ہیں، راہل کبھی ساورکر نہیں ہو سکتے۔ نہرو جی معافی مانگ کر جیل سے باہر آئے تھے۔ انہوں نے 2018 میں بھی معافی مانگی تھی، پھر کہتے ہیں گاندھی معافی نہیں مانگتا۔
خیال رہے کہ 23 مارچ کو راہل گاندھی کو گجرات کی سورت کی ایک عدالت نے ان کے 'مودی کنیت' کے تبصرہ سے متعلق مجرمانہ ہتک عزت کے مقدمہ میں دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔ ایک دن بعد انہیں اس کیس میں سزا سنائے جانے کی تاریخ سے لوک سبھا سے نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔ کانگریس لیڈر نے مبینہ طور پر اپریل 2019 میں کولار میں یہ تبصرہ کیا تھا۔
انوراگ ٹھاکر نے وزیر اعظم نریندر مودی پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے الزامات پر عام آدمی پارٹی کے کنوینر پر بھی حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کیجریوال پر ہنسی بھی آتی ہے اور رونا بھی، ان کی سیاست کا آغاز جھوٹ سے ہوا۔ اپنی بیٹی کی قسم کھائی تھی کہ وہ کبھی سیاست میں نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں کجریوال کو کھلا چیلنج کرتا ہوں کہ انہوں نے جو اسمبلی میں کہی ہیں، وہ باتیں چوراہے پر آکر بولیں۔ اگر آپ میں ہمت ہے تو کھلے اجلاس میں بول کر دیکھیں، آپ بھی جیل جائیں گے… اگر آپ جھوٹے حقائق رکھیں گے تو کوئی بھی مقدمہ درج کرائے گا۔ جن کو وہ ایمانداری کے سرٹیفکیٹ دے رہے تھے وہ جیل میں ہیں۔ شراب گھوٹالہ کے کنگ پنگ اروند کیجریوال ہیں۔