24 اپریل کو، ڈی آر آئی ٹیم کو ایک اطلاع ملی کہ گولڈ پیسٹ کو متحدہ عرب امارات سے ممبئی ایئرپورٹ پر بڑے پیمانے پر لایا جا رہا ہے۔ اس کے بعد ڈی آر آئی کی ٹیم نے ممبئی ایئرپورٹ کی نگرانی کی۔ جیسے ہی یہ تمام مسافر ممبئی ہوائی اڈے پر تین مختلف پروازوں سے اترے، وہاں تعینات ڈی آر آئی ٹیم نے ان تمام کی تلاشی لی۔ اس دوران ڈی آر آئی کی ٹیم نے 18 سوڈانی خواتین اور ایک ہندوستانی مسافر کے سامان میں چھپایا گیا 16.36 کلو گرام سونے کا پیسٹ برآمد کیا۔ اس گولڈ پیسٹ کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں 10.16 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ ڈی آر آئی کی ٹیم تمام ملزمان سے اہم اسمگلر کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ممبئی ایئرپورٹ پر 10.16 کروڑ روپے مالیت کا 16.36 کلو سونا ضبط، 18 سوڈانی خواتین گرفتار
اپریل 26, 2023
ممبئی، 26 اپریل ۔ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کی ٹیم نے ممبئی ہوائی اڈے پر 16.36 کلو سونا برآمد کیا ہے، جس کی قیمت 10.16 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ ڈی آر آئی نے ایک ہندوستانی شہری سمیت 18 سوڈانی خواتین کو گرفتار کیا ہے۔ یہ سب متحدہ عرب امارات سے سونا پیسٹ کی شکل میں ممبئی لا رہے تھے۔