بتادیں کہ منیش سسودیا کی اہلیہ 'آٹو امیون ڈس آرڈر' بیماری میں مبتلا ہیں اور انہیں یہاں کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ 49 سالہ سیما سسودیا کو اندر پرستھ اپولو اسپتال کے نیورولوجی ڈیپارٹمنٹ میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کی جانچ کی جا رہی ہے۔
انہیں سال 2000 میں ایک سنگین آٹوامیون بیماری ملٹیپل اسکلیروسیس کی تشخیص ہوئی تھی۔ وہ گزشتہ 23 سالوں سے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ عام طور پر یہ مانا جاتا ہے کہ بیماری کے اثرات وقت اور دیگر عوامل جیسے جسمانی اور جذباتی تناؤ میں اضافہ کے ساتھ شدت اختیار کرتے ہیں ۔منیش سسودیا کو دہلی کے مبینہ ایکسائز پالیسی معاملہ میں طویل پوچھ گچھ کے بعد 26 فروری کو سی بی آئی نے اپنی حراست میں لیا تھا۔ منیش اس وقت تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ ای ڈی شراب پالیسی کیس میں منی لانڈرنگ کی جانچ کر رہی ہے۔بتادیں کہ اس معاملہ میں 25 اپریل کو سی بی آئی نے راؤز ایونیو کورٹ میں ایک ضمنی چارج شیٹ داخل کی تھی، جس میں دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے رہنما منیش سسودیا کا نام پہلی مرتبہ شامل کیا گیا ہے۔دہلی حکومت کی ایکسائز پالیسی برائے 2021-22 میں شراب کے تاجروں کو لائسنس دینے کے لئے کچھ ڈیلروں کو فائدہ پہنچایا گیا، جنہوں نے مبینہ طور پر اس کیلئے رشوت دی تھی۔ یہ پالیسی بعد میں منسوخ کر دی گئی تھی۔