مالیگاؤں: سالِ گزشتہ کی طرح امسال2023میں بھی تحریک فروغ مودت وعطافاؤنڈیشن کی طرف سے مستحقین نیز بیواؤں میں عزتِ نفس کا لحاظ رکھتے ہوئے جوگیشوری .سانتاکروز.ملنڈ.ملاڈ ممبرا باندرہ کے علاوہ مالیگاوں شہر میں "رمضان راشن کٹ" کی تقسیم عمل میں آئی - اس ضمن میں تحریک فروغ مودت و عطافاؤنڈیشن کے بانی و سرپرست مفسر قرآن حضرت علامہ مولانا مفتی ڈاکٹر محمد شفیق القادری صاحب قبلہ نے کہا کہ ہر علاقوں میں سو مستحقین میں کٹ دی گئی، ہر کٹ میں تیل، کھجور، تُرّی مصالحہ، ، چائے پتی، چاول، لال دال،توردال ، ملون دال، شکر، سمیت کل ١٢ اشیا شامل ہیں مستحق و نادار ہمدردی و حسنِ سلوک کے مستحق ہیں۔ ان کی اعانت ماہِ رمضان میں یقیناً سعادت کی بات ہے۔ انیس احمد چشتی خادم عطا فاؤنڈیشن کے مکان واقع ثناء اللہ نگر میں تمام کٹس کی پیکنگ کی گئی تیاری میں عبد المطلب اشرفی عبد الرحیم چشتی عمران چشتی سمیر صفوی پیش پیش رہے تقسیم کا یہ مرحلہ ماہِ صیام کی ١٠تاریخ یوم وصال سیدہ طیبہ طاہرہ عابدہ ام المومنین حضرت خدیجہ الکبری سے شروع ہوکر 15رمضان المبارک جشن ولادت سردار جنت امام المتقین نواسہ رحمتً للعالمین سیدنا امام حسن المجتبی علیہ السلام تک مکمل کیا جائےگیا- اس ضمن میں اس طرح کا تجزیہ سامنے آیا کہ مستحق افراد آس و اُمید میں ہوتے ہیں کہ ہماری خاموش مدد کی جائے گی، اصحابِ خیر و اہلِ ثروت کو چاہیے کہ وہ قومی ہمدردی و خیر خواہیِ مسلم کے پاکیزہ جذبے کے ساتھ اعانتِ مستحقین کا فریضہ انجام دیں کہ یہ عمل اخروی فوز و فلاح کا ذریعہ ہے- اللہ تعالیٰ اخلاص عمل سے نوازے- آمین*
*منجانب ۔ تحریک فروغ مودت و عطا فاؤنڈیشن*
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹