ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کی اولین انجینئرنگ کالج بنام مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس (MMANTC)کے زیر اہتمام "ٹیلنٹ ہنٹ2023" کا انعقاد بروز اتوار 30 ، اپریل 2023کو کیا جا رہے۔ یہ امتحان بارہویں جماعت کے طلباءو طالبات کیلئے اور جو طلبہ انجینئرنگ اور فارمیسی میں کریئر بنانے کے خواہشمند ہیں ان کیلئے منعقد کیا گیا ہے۔ تمام ہی طلباء و طالبات جو MHT-CET 2023 ، امتحان میں شرکت کرنے والے ہیں۔ ایسے طلبہ کیلئے MHT-CET 2023 کے طرز پر منعقد ہونے والے کمپیوٹر کی مدد سے آن لائن مشقی امتحان و مقابلہ "ٹیلنٹ ہنٹ 2023" میں شریک ہو سکتے ہیں۔
اس امتحان کے یافتہ گان میں اول انعام تین ہزار، دوم انعام دو ہزار ، سوم انعام ایک ہزار اور اعزازی پانچ سو روپیہ دو طلبہ کو دیا جائے گا۔ اس امتحان میں MCQsقسم کے سوالات و جوابات دیئے گئے نصاب کے مطابق ہونگے۔ جس میں میتھس(100 مارکس)، فزکس(50 مارکس)، کمیسٹری (50 مارکس) اور بائیولوجی (100 مارکس) مضامین شامل ہیں۔
ٹیلینٹ ہنٹ امتحان میں حصہ لینےکیلئے آن لائن رجسٹریشن فیس 30 روپیہ ہے اور کالج میں آکر رجسٹریشن کی فیس 40 روپیہ رکھی گئی ہے۔ رجسٹریشن فیس 8806481663موبائل نمبر پر ادا کرنا ہے۔ فیس ادا کرنے کے بعد واٹس ایپ گروپ میں شامل کر لیا جائے گا۔ نیچے دی ہوئی لنک سے رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔
https://mmantc.edu.in/mmant-talent-hunt-2023/
مزید معلومات کیلئے رابطہ قائم کریں۔
پروفیسر ابو اسامہ 9021974886، پروفیسر عدیل انصاری9028254556، پروفیسر شگفتہ پروین 9260329156
٭٭٭