واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں گزشتہ پانچ سالوں سے جب بھی کوئی انتخاب آتا ہے غیر قانونی مدارس،مدارس میں شدت پسندی کا جن بوتل سے نکل کر باہر آجاتا ہے۔ گزشتہ سال میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے وقت بھی صوبہ میں غیر قانونی مدارس کے سروے کو لیکر خوب شور مچایا گیا لیکن غیر قانونی مدارس کی رپورٹ منظر عام پر حکومت کے ذریعہ پیش نہیں کی گئی ۔امسال مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات ہونا ہے اور انتخابات کو چند ماہ رہ گئے ہیں ایسے میں وزیر اعلی کی ریویو میٹنگ میں آج نہ صرف صوبہ میں غیر قانونی مدارس کا معاملہ پیش آیا بلکہ وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے مدھیہ پردیش میں غیر قانونی مدارس ،ادارے،جہاں شدت پسندی کی تعلیم دی جارہی ہے،اس کا ریویو کئے جانے کا ٹوئیٹ کیا ہے۔وزیر اعلی شیوراج سنگھ کے ٹوئیٹ کا مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے دفاع کیا ہے ۔ وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے نیوز ایٹین اردو سے خاص بات کرتے ہوئے کہا کہ کہیں بھی غیر قانونی کام ہو رہا ہے اس پر نطر رکھنے کے لئے وزیر اعلی کی
مدارس میں شدّت پسندی کا نصاب اور غیر قانونی مدارس کے ریویو پر ایم پی میں مچا سیاسی گھمسان
اپریل 19, 2023
مدھیہ پردیش کےمدارس میں شدت پسندی کا نصاب اورغیر قانونی مدارس کے تعلق سے وزیر اعلی شیوراج سنگھ کے ٹوئیٹ پر صوبہ کی سیاست میں گھمسان شروع ہوگیا ہے۔ بی جےپی لیڈران کے ذریعہ مدارس کے ریویو کے معاملے کو جہاں وزیر اعلی کے ٹوئیٹ کے بعد زور و شور سے اٹھایا جارہا ہے وہیں کانگریس نے مدارس کے ریویو کو عوام کو گمراہ کرنے کی حکومت کی سازش سے تعبیر کیا ہے جبکہ مسلم تنظیموں کا کہنا ہے کہ مدارس کے نصاب کو خود حکومت تیار کرتی ہے اب حکومت ہی بتائے کہ مدارس کے نصاب میں شدت پسندی کہاں سے شامل ہوئی ہے۔
Tags