ڈاکٹر، ٹیچر، انجنئر، بزنس مین، فارمسسٹ، تاجر، سیاسی و سماجی شخصیت کے روپ میں موجود نوجوان طلباء نے اپنی نمناک آنکھوں اور لڑکھڑاتی زبان سے اپنے جذبات و احساسات کا برملا اظہار کرکے موجودہ دور کی بدلتی اور پامال ہوتی ہوئی قدروں کو قدغن لگانے کی ایک ادنیٰ سی، لیکن اہم کوشش کی اور 24 اپریل 2023 عید الفطر کی تیواسی کو سوئیس ماڈل پرائمری اسکول، مالیگاؤں کے ملٹی پرپز ہال میں ایک کامیاب تقریب منعقد کر کے موجودہ طلباء اور آنیوالی نسلوں کے لئے قابلِ تقلید انمٹ نقوش چھوڑ گئے-
اسکول ھذا کے سیکرٹری عبدالرحیم بھیا کی صدارت میں منعقدہ تقریب اعتراف خدمات میں باندرہ کالج کے لیکچرر محمد اظہر عبدالحق، سیاسی و سماجی شخصیت الطاف کرانہ والا، فلیکس جمخانہ کے عرفان بلڈر، آرٹسٹ انیس شفیق، عرفان لبرٹی (فریج /اے سی) انجینئر عبدالماجد نے اپنے خیالات و احساسات کو جذباتی انداز میں پیش کیا اور سوئیس ماڈل پرائمری اسکول اور اس وقت جیسی معلمات کو موجودہ دور کی ضرورت بتایا- اسکول کے موجودہ اساتذہ میں اشفاق ایوبی سر، انیس سر، جاوید سر، نظام سر و طیبہ آپا نے بھی اپنے خیالات پیش کیے اور اپنے سابق طلباء کے اقدام کی ستائش کی- سابقہ معلمات میں سے مغیثہ آپا، مہرالنساء آپا، شاہدہ یوسفی آپا و فاطمہ آپا نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ صدارتی خطاب میں اسکول کے سیکرٹری محترم عبدالرحیم بھیا نے بھی اپنی اسکول کے معیار، اساتذہ کی محنت اور آئندہ کے عزائم و لائحہ عمل پر بھرپور روشنی ڈالی۔ اور سابق طلباء کو وقتاً فوقتاً اسکول میں وزٹ کرنے اپنے مشوروں سے نوازنے کو کہا-
تقریب کا آغاز ڈاکٹر عرفان کی قرات سے ہوا، نعت پاک شاہدہ یوسفی آپا نے پیش کی، تحریک و تائید صدارت احسان الحق فیمس جبکہ، اغراض و مقاصد ڈاکٹر عرفان نے سامعین کے گوش گزار کیے۔ شریک محفل کلاس میٹس کا تعارف انجینئر عبدالماجد اور احسان الحق فیمس نے کیا- سابقہ معلمات میں فاطمہ آپا کو اطہر، شہناز آپا کو حنیف میمن، زبیدہ آپا کو تنویر علی فیمس میڈیکل، رابعہ آپا کو عرفان بلڈر، قمر آپا کو ڈاکٹر عرفان، جمیلہ آپا کو نعیم صدیقی سر، نبوت آپا کو عبدالماجد، شاہدہ آپا کو امتیاز ریاض، مہرالنساء آپا کو انیس شفیق، مغیسہ آپا کو اقبال انجینئر، شاہدہ یوسفی آپا کو ابراہیم گلزار، سعیدہ آپا کو زاہد نیوراج کے ہاتھوں میمنٹو اور تحائف پیش کیے گئے- شریک محفل کلاس میٹس میں نعیم صدیقی، عبدالماجد، محمد اطہر عبدالحق، عرفان یونس، زاہد خورشید، تنویر علی، عرفان ہارون رشید
محمد یٰسین، عبدالماجد، عبدالرزاق، ابراہیم گلزار، داؤد سراج، امتیاز ریاض، عابد حسین، اسلم پرویز، رضوان خان اجمل خان، اعجاز جعفر، شاہد مشتاق، جاوید خان، جمیل احمد، انیس شفیق، فیروز عبدالواحد، الطاف کرانہ والا، احسان الحق فیمس، محمود اختر، عرفان انور حسین، امتیاز الیاس، ساجد حنیف، ابرار عبدالعزیز، خالد ظفر، محمد شریف، محمد شیدا، محمد وکیل، ڈاکٹر شاہد اصلاح، رضوان ربانی سر اور دیگر ساتھی اول تا آخیر موجود رہے نظامت کے فرائض احسان الحق فیمس نے بخوبی نبھاۓ- بعد از تقریب پر تکلف ظہرانے کا بھی نظم رہا- اس پوری تقریب کو تقریباً ۲۰- اقساط میں "ربانی دا سکالر یوٹیوب چینل" پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے-