*رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب پہنچے ایف ڈی او*
اپریل 21, 2023
رمضان المبارک آخر کے ایام میں راشن کارڈ ہولڈرس کی جانب سے راشن کارڈ رد ہونے یا راشن کارڈ سے نام کٹ ہونے کی متعدد شکایت نیز ایف ڈی او میں کاموں کو لیکر کوتاہی کے مدعے پر رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی نے آج ایف ڈی او کے آفیسران کو ریسٹ ہاوس میں طلب کرتے ہوئے میٹنگ کی جس میں رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی کے ایف ڈی او کے کے نمائندے سمیر سر نے مدلل انداز میں عوامی شکایات کو رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی کی موجودگی میں ایف ڈی او آفیسر و ذمہ داران کے سامنے رکھا جس میں زیادہ تر شکایت راشن کارڈ رد ہونے کی تھی جس پر مفتی صاحب نے آفیسر سے اس بارے میں معلومات مانگی تو انہوں نے بتایا کہ جو بوگس کارڈ بنے ہیں انکے کی جانچ کے بعد رد ہورہے ہیں خدانخواستہ اگر کسی کا درست کارڈ کسی وجہ سے رد ہوجاتا ہے تب وہ ایف ڈی او آفس سے رابطہ کریں انکے کارڈ دوبارہ جاری ہوجائیں گے اسی طرح بیوہ، بزرگ معذوروں کیلئے پیلا کارڈ خصوصی اسکیم کے تحت ایم ایل رابطہ آفس و زوہان فاونڈیشن آفس و شہر بھر سے آئے عریضہ داروں کو فوراً پیلا کارڈ بناکر دیا جائے جس کیلئے مقامی ایف ڈی او نے بتایا کہ عنقریب سبھی عریضہ داروں کو پیلا راشن کارڈ فراہم کرادیا جائے گا ۔ نیز ایف ڈی او میں آن لائن کاموں کی جگہ عریضہ گزاروں کی بھیڑ پر بھی رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی نے ایف ڈی او سے کہا کہ جتنے بھی عریضہ گزار راشن کارڈ سے منسلک آن لائن کام لا رہے ہیں اس میں تیزی لائیں انہوں عریضہ گزاروں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے کام کیلئے بلاوجہ بھیڑ نہ کریں ذمہ داران کو انکا کام کرنے دیں جن کے جو بھی کام ہیں ان کاموں کے زیراکس پیپر پر سکہ و دستخط لیکر رکھیں لیں تاکہ انکے پاس ثبوت موجود رہے ۔ رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی کی نے عریضہ داروں کو یہ بھی کہا ہے کہ ایف ڈی او محکمہ 45 دن میں کام کرکے دینے کا پابند ہے اسی لیے آن لائن کام کی جگہ بھیڑ بھاڑ نہ کریں ۔ اگر ایف ڈی او سے کسی بھی قسم کی اگر کوئی شکایت ہوتو رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی کی آفس دارالخیر نیاپورہ و ایف ڈی او میں رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی کے نمائندے سمیر سر کی آفس زوہان فاونڈیشن چندن پوری گیٹ پر رابطہ کریں ۔ ایف ڈی او سے میٹنگ میں رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی کے علاوہ سمیر سر ( زوہان فاونڈیشن) و محکمہ ایف ڈی او سے وابستہ افراد موجود تھے ۔