مالیگاؤں (31 مارچ) پریس رلیز: مالیگاؤں سماجوادی پارٹی کے فعال رکن وسیم شیخ ہمیشہ سے ہی عوامی مسائل کو حل کرنے میں کوشاں ہوتے ہیں، پھر و مسائل چاہے علاقائی سطح پر ہوں یا فردی معاملات ہو، اسپتال سے لیکر کارپوریشن کی آفسیس تک وسیم شیخ ہمیشہ عوامی مسائل حل کرنے کے لئے حاضر ہوتے ہیں۔
اسی طرح عوام کی شکایت پر وسیم شیخ اپنی ٹیم کے ہمراہ ایف ڈی او آفس گئے اور ایف ڈی او آفسر دہیتے صاحب سے ملاقات کی وہیں انکے سامنے عوامی مسائل رکھے تاکہ انہیں حل کیا جا سکے۔ وسیم شیخ نے انہیں بتایا کہ کس طرح راشن دکانوں میں مہینے کی 20 تاریخ کے بعد اناج مہیا کیا جاتا ہے وہ دن کے محدود اوقات میں جس کی وجہ سے دکانوں پر بہت زیادہ بھیڑ جمع ہو جاتی ہے۔ چونکہ اتنے قلیل وقفے میں تمام لوگوں کو اناج مہیا کرانا ممکن نہیں ہوتا تو جن افراد کو اناج نہیں ملتا ان سے کہا جاتا ہے کہ اس مہینے کا اناج ڈوب چکا ہے۔ اگر مہینا بھر دکانوں پر اناج مہیا کیا جاتا رہے تو یقیناً ہر فرد ہر خاندان کو اپنے حق اناج ضرور مل سکے گا۔
نیز انہوں نے شکایت کہ کے وائے سی کو لیکر جو مسائل عوام کو درپیش ہیں انہیں جلدی حل کئے جائیں جن میں سب سے بڑا مسئلہ راشن کارڈ کے ڈاٹا کا آدھار سے میچ نہ ہونا۔ وسیم شیخ نے اس مسئلے کو حل کرنے کی مانگ ایف ڈی او آفیسر سے کی۔
مالیگاؤں سماجوادی پارٹی کے وسیم شیخ نے رمضان مہینے کے مد نظر رکھتے ہوئے عوام میں دری مفت اناج کٹ فراہم کئے جانے کا مطالبہ بھی ایف ڈی آفیسر سے مکتوب کے ذریعے کیا۔
ایف ڈی او آفیسر دہیتے صاحب نے تمام مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کا تیقن وسیم شیخ اور انکی ٹیم کو دلایا۔
اس وفد میں وسیم شیخ کے علاوہ سلام قریشی، جابر بھائی، طارق مچھلی والا، وسیم شیخ کے بڑے بھائی ندیم شیخ، وسیم انصاری بھائی و دیگر افراد شامل تھے۔