ہنگولی اور پربھنی ضلع کی مشہور و معروف بزرگ شخصیت قومی فٹبال کھلاڑی محمد عابد صدیقی کی رحلت
اپریل 02, 2023
پربھنی (سید یوسف) ہنگولی اور پربھنی ضلع کی مشہور و معروف بزرگ شخصیت نیز معروف قومی فٹبال کھلاڑی محمد عابد صدیقی ابن مرحوم محمد ہاشم صدیقی عمر 84 سال ساکن اعظم کالونی، ہنگولی ضعیف العمری کے سبب 30 مارچ 2023 جمعرات کے روز شب بارہ بجے کے قریب پربھنی شہر کے نجی اسپتال میں رحلت کر گئے - مرحوم نہایت خوش مزاج، ملنسار اور دیندار طبیعت کے مالک تھے - پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک فرزند اور چار دختران شامل ہیں - مرحوم کی نماز جنازہ جمعہ کے روز بعد نماز جمعہ مسجد معراج العلوم، ہنگولی میں ادا کی گئی - جبکہ تدفین بابا شاہ قبرستان، ہنگولی میں عمل میں آئی - اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین - مرحوم یہ معروف تاجر محمد جنید صدیقی، غالب نگر، پربھنی کے حقیقی تایا جان تھے -
Tags