دوستو اس کا فائنل جواب تو چاند رات کو ہی ممکن ہے لیکن اللہ رب العزت نے چاند سورج اور تمام سیاروں کا ایک نظام بنایا ہے اور انسان اللہ کے دیے ہوے علم کی مدد سے ستاروں پر نظر رکھنے کی کوشش کرتا آیا ہے۔ آئیے عید کے چاند پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
♓ شوال کا نیا چاند بھارتی وقت کے مطابق 20 اپریل 2023 جمعرات کو صبح 9 بج کر 42 منٹ پر وجود میں آئے گا۔ وجود میں آنے کے بعد نیا چاند عام طور پر 12 سے 15 گھنٹہ بعد نظر آتا ہے۔
Ⓜ️ 21 اپریل جمعہ کو مغرب کے وقت بھارت میں (خصوصا شہر مالیگاؤں میں ) نئے چاند کو وجود میں آئے ہوئے تقریبا 33 گھنٹے ہوچکے ہوں گے۔ جمعہ کو 6 بج کر 45 منٹ پر سورج غروب ہوگا جبکہ 8 بج کر ایک منٹ تک چاند آسمان میں رہے گا۔ اس طرح ان شاء اللہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ مالیگاؤں سمیت بھارت میں چاند رات جمعہ کی اور عید سنیچر کی ہوگی۔
♓ عرب ممالک خصوصا سعودی عرب کی بات کی جائے تو عام طور پر وہاں عید ایک روز پہلے ہوتی ہے۔ لیکن امسال 20 اپریل جمعرات کو مغرب کے وقت سعودی عرب میں نئے چاند کو وجود میں آئے ہوئے صرف 12 گھنٹے ہوئے ہوں گے۔ اس حالت میں چاند نظر تو آسکتا ہے لیکن اس دن وہاں کے وقت کے مطابق غروب آفتاب 6 بج کر 41 منٹ پر ہوگا اور چاند 7 بج کر 5 منٹ تک آسمان میں رہے گا۔ اس طرح صرف 24 منٹ کے وقفے میں چاند نظر آنا ناممکن تو نہیں لیکن مشکل ضرور ہے۔ اگر اس وقفے میں چاند دیکھ لیا گیا تو وہاں جمعہ کی عید ہوگی ورنہ سعودی عرب میں بھی سنیچر کی عید ہونے کا امکان ہے۔ اگر ایسا ہوا تو عالم اسلام کے ایک بڑے حلقے میں ایک ساتھ عید منائی جاسکتی ہے۔
Ⓜ️ دوستو بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے اور وہ چاہے تو سورج کو مغرب سے نکال دے۔ انسان اللہ کی عطا کردہ عقل و فہم سے علم حاصل کرتا رہا ہے۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے چاند پر نظر رکھنے والی مختلف سائٹس کا بغور مطالعہ و مشاہدہ کرنے کے بعد یہ پوسٹ لکھ رہا ہوں۔ جو مکمل طور پر غلط بھی ہوسکتی ہے۔ اس لئے اس پوسٹ پر کوئی بھی رائے قائم کرنے سے پہلے اس بات کو ملحوظ رکھیں