👈🏻عید کی نماز نوجوان اور تندرست حضرات عیدگاہ پر ہی ادا کریں کیوں کہ وہ افضل ہے۔مساجد میں عید کی نماز صرف بوڑھوں اور معذور لوگوں کے لیے ہوتی ہے۔
👈🏻عید گاہ جاتے ہوئے اسلامی شان و شوکت کا پورا خیال رکھیں اور متانت و سجیدگی سے راستہ طے کرکے لوگوں کو تکلیف سے بچائیں۔
👈🏻رشتے داروں کے ساتھ اپنے علاقے کے ائمہ موذنین اور آپ کے بچّوں کو دین کی تعلیم دینے والے حفاظ سے جب عیدی ملیں تو ان کو بھی عیدی میں نذرانہ پیش کریں۔
👈🏻تصاویر والے ڈیجیٹل سے ہر ممکن اجتناب کریں۔لیڈران کے اپنے معاملات ہیں آپ اپنی تصویر کسی کو بینر پر لگانے کے لیے نہ دیں اور نہ ہی کسی کو اپنی تصویر لگانے کی اجازت دیں۔
👈🏻نوجوان عید کی خوشیوں میں اپنی اور دوسروں کی جانوں کا خیال رکھیں۔نوجوان موٹر سائیکل ہائے وے پر لے کر نہ نکلیں۔شہر میں بھی موٹر سائیکل شریف انسانوں کی طرح چلائیں۔کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کی بے وقوفی اور اوباش پن آپ کی جان اور آپ کے گھر والوں کی عید کی خوشیاں چھین لے۔
👈🏻رکشہ چلانے والے نوجوان اپنے رکشہ میں ٹیپ کا استعمال نہ کریں۔تاکہ ماہ رمضان کے بعد بھی ہمیں برکتیں ملتی رہیں۔
اللہ پاک تمام اہل اسلام کا محافظ و نگہبان ہو۔