دو مئی سے قبل تمام مدارس کی صفائی ہوگی
اپریل 29, 2023
مالیگاؤں(پریس ریلیز)ماہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں وارڈنمبر14/کے اہم شوسل ورکراورسابق معاون کاربوریٹر احمدبن عبدالعزیز نے عبدالعزیزمستری روڈشوسل کمیٹی کے ذریعے یادداشت دے کرمطالبہ کیاتھاکہ شہرعزیزکے تمام مدارس 2/مئی کو جاری ہونے والے ہیں لہذاتمام مدارس کی صاف وصفائی پرمکمل توجہ دی جائے نیز مدارس کے قریب کی تمام بڑی گٹروں کی JCBکے ذریعے اورچھوٹی گٹروں کی کامگاروں کے ذریعے صفائی کی جائے وغیرہ جیسے دیگرمطالبات کولیکرکمشنروپرشاسک صاحب شہری چیف صفائی انسپکٹراقبال احمدجان محمدوپربھاگ آفیسرس/اورتمام علاقوں کے صفائی انسپکٹرس ومقادم صاحبان نے تمام کاموں کی منظور ی دیتے ہوئے تمام کاموں کے کرنے کاتیقن دیاتھا لھذاان تمام کاموں کی منظور ی پرعبداللہ نگرکی تمام سوسائٹیوں کے ذمہ داران نے مبارکباد پیش کی ھے نیزجراثیم کش تیز دواؤں کاچھڑکاؤکے ساتھ ساتھ پاؤڈر بھی ڈالاجائے گاایسی تحریری اطلاع عبدالعزیزمستری روڈشوسل کمیٹی سے موصول ہوئی