سید صاحب کی اقتداء میں فرزندان توحید کی جوق در جوق شرکت ارضیات ہوئیں تنگی داماں
یکم شوّال المکّرم بروز سنیچر حضور سرکار کلاں عید گاہ (مالیگاؤں) کے منبر سے آل رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب نے امت مسلمہ کو عید الفطر کی مبارک دیتے ہوئے حالات کے مدنظر فکر انگیز خطاب کیا اور کہا کہ موجودہ حالات جبکہ پوری دنیا کے مسلمان اپنی جان و مال کی حفاظت کو لیکر بے چین و بے سکون ہیں ان حالات میں اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لینا ہے ہمارے کئے گئے گناہوں کی وجہ سے ظالم حکمران ہم پر مسلط کردیئے گئے ہیں ہم نے اللہ و رسول کی نافرمانی کی اور ذلت و رسوائی ہمارا مقدر بن چکا ہے ہماری قوم کے نوجوان چوری، زنا،نشہ کے عادی ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے قوم مسلم کا مستقبل خطرے میں ہے اگر ہم سرخرو ہونا چاہتے ہیں تو اللہ و رسول کے فرامین پر عمل پیرا ہونا پڑے گا اور ہمارے معاشرے کو ہر گناہ سے پاک کرنے کے لئے ہم سب کو آگے آنا پڑے گا بارگاہِ رب العزت میں توبہ کرنا پڑے گا اسلامی تعلیمات کو عام کرنا پڑے گا جب ہم دنیا و آخرت میں کامیاب ہوسکتے ہیں اپنے فکر انگیز ملفوظات حسنہ میں مولانا سید محمد امین القادری صاحب نے قرآن و احادیث کی روشنی میں مسلمانان عالم کو کامیاب و کامرانی کا نسخہ عطا کیا امسال عید الفطر کے موقع حضور سرکار کلاں عید گاہ پر اہلیانِ مالیگاؤں کثیر تعداد میں مولانا سید محمد امین القادری صاحب کی اقتداء میں نماز عید الفطر ادا کرنے کے لئے موجود تھے