میری آمد کا انتظار ساری دنیا کو ہوتا ہے۔میری آمد سے پوری دنیا کی معیشت میں تیزی پیدا ہوجاتی ہے،اپنے پرائے سب خوس ہوجاتے ہیں۔اسی لئے میری آمد کا انتظار میرے اپنوں کے ساتھ ساتھ غیروں کو بھی شدت سے ہوتا ہے۔
میرے جانے کے بعد سارے عالم میں ایک سکون طاری ہو جاتا ہے اور پھر لوگ سال بھر میرے انتظار میں گذارتے ہیں۔
میرے کچھ نادان دوست بھی ہیں جو میری آمد کی خوشی میں بے قابو ہوجاتے ہیں۔بے راہ روی اختیار کرتے ہیں۔دورسروں کی پریشانی کا سبب بنتے ہیں۔تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہیں،ندی اور سمندر کی سیر کے دوران حد سےتجاوز کرتے ہوئے اپنی جان جوکھم میں ڈالتے ہیں۔من مانے طریقے سے خوشیاں مناتے ہیں،۔ یہ مجھے بالکل پسند نہیں۔ میں اپنے ساتھ خوشی منانے کا طریقہ بھی لاتی ہوں۔میری آپ سے گذارش ہے کہ من مانے طریقے سے خوشی مناکر،حد تجاوز کر کے خوشی نہ منائیں اور مجھے شرمندہ نہ کریں۔میں آپ کے ساتھ ہوں۔اگلے برس آپ سے پھر ملاقات ہوگی۔تب تک آپ خود کا خیال رکھیں۔۔۔خوش رہیں۔۔۔ آباد رہیں۔
یار زندہ صحبت باقی۔۔۔۔