کل قیامت کے دن جب یہ مظلوم ظالموں سمیت اپنے ذمہ داروں کے سامنے کھڑے ہوں گے تب اگر ان مظلوموں میں سے کسی نے ذمہ داران کی غفلت کو بڑھانے کے جرم میں آپکو بھی آپکی اندھی حمایت کی وجہ سے شریکِ جرم کرلیا تو آپ کہاں جائیں گے؟ یہ ایسے مظلوم ہیں کہ جن میں سے کسی کی جان تو کسی کا مال تو کسی کی عزت و آبرو ہندوتوا جنون میں لوٹی اور روندی گئی ہے، کتنے ہی گھرانے اجڑ گئے، چراغ بجھ گئے، بچے یتیم، عورتیں بیوا اور آشیانے بکھر گئے ہیں، اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے، اتنے دنوں سے رمضان کے دوران مسلمانوں پر ہندوتوا جنونیت برپا ہے لیکن قائدین نے تو ایسے چپی سادھ لی ہے جیسے اب ان کے لیے مسلمانوں کی جان و مال پر یہ حملے اور مقدساتِ اسلام کی توہین و پامالی کے مسائل غیرترجیحی ہوچکےہیں جبکہ انہیں بولنے سے زیادہ میدانی سطح پر اب ہندوتوا دہشتگردی کےخلاف اقدامات کرنے کی ضرورت ہے!
الے قائدین اور ان کی اندھی ترین حمایت " مست " رہنے والے ذرا خود اپنا احتساب کریں اپنے گریبانوں اور اپنے دامن میں جھانکیں
اپریل 02, 2023
Tags