نگر اتھان فنڈ جنوری کے ٹینڈر کو پرشاسک صرف تھپتھپانے کی پالیسی کو ختم کریں
اپریل 19, 2023
(مالیگاؤں ) آج شہر کے رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کمشنر و سٹی انجینئر کو کارپوریشن کے سینٹرل حدود میں پرشاسک عوامی مفاد میں کام کی انجام دہی میں مسلسل ٹال مٹول کی پالیسی پر گامزن ہے جسکی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے نگر اتھان کے فنڈ میں میٹھی بات سے تھپتھپانے کے کام پر غصہ کا اظہار کرتے ہوئے نشاندہی کی ہے آج انھوں نے آگرہ روڈ کے فیز تھری کے دھرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے احتجاج کے دوران نماز کا وقت ہوا تو ہم نے نماز بھی وہیں ادا کی اور بالچندر گوساوی نے 20 کروڑ روپے ورک آرڈر جاری کیا، اور دوسرے دن سے آگرہ روڈ کا کام فیز تھری جاری ہوگیا اگر کارپوریشن پرشاشک کمشنر اور سٹی انجینئر چاہتے ہیں ہم پھر احتجاج کریں تو ہم اس سے زیادہ طاقتور اندولن کرنے کی ہمت رکھتے ہیں اسطرح کھری کھری باتیں سنادی، نمائندے کو تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ شہر کے کئی علاقوں میں ہم نے 5 کروڑ کے فنڈ حکومت سے منظور کروایا تھا جس میں وارڈ نمبر 14 رضا چوک سے اکبری کٹ پیس تک، وارڈ نمبر 14 میں امر سائیکل مارٹ سے عائشہ حکیم چوک دت نگر تک، وارڈ نمبر 14 للے سیٹھ کارخانے سے باغ قاسم کمپاؤنڈ تک، سنگمیشور باغ محمود میں نالے گٹر کے تعمیراتی کام کاج ہونے تھے 27 جنوری 2023 کو ٹینڈر مکمل کرنے کی میعاد مدت ختم ہو چکی اور 29 جنوری کو ٹینڈر اوپن کرنا تھا، لیکن کارپوریشن انتظامیہ، پرشاشک، و سٹی انجینئر نے تین ماہ عرصہ گزر جانے کے باوجود اب تک اس ٹینڈر کو جاری نہیں کیا نا ہی کب ٹینڈر جاری ہوگا اس بارے میں مسلسل کوتاہی سے کام کر رہے ہیں مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ اگر یہی صورت حال رہی تو ہم مجبوراً رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کارپوریشن کے خلاف عوام کو ساتھ لے کر سخت ترین احتجاج کریں گے انھوں آگرہ روڈ دھرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا یاد ہے نا.؟ لہذا کارپوریشن پرشاشک و سٹی انجینئر ہوش کے ناخن لیں اور ٹال مٹول کی پالیسی ختم کریں، کارپوریشن انتظامیہ اس جانب توجہ ورنہ ہمارے جمہوری احتجاج کے ذمہ دار وہ خود رہے گے، مزید انصاری محمد حسین نے کہا کہ ہم شہر کی اہم ترین شاہراہ کے روڈ راستوں کے ٹوٹل 51 کاموں میں سے جس میں کئی بڑے کام مفتی اسمٰعیل قاسمی نے خصوصی طور پر فنڈ ڈلوائے تھے مگر کارپوریشن کی نالائقی ہورہی ہے ہم نے اس کو سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے پرشاشک کمشنر و سٹی انجینئر کو سخت انتباہ دیا آنے والے وقت میں یہ تعمیراتی کام ضرور ہونگے.