الحمدللہ ! مورخہ 18 اپریل بروز منگل 27 ویں شب بعد نمازِ تراویح مسجد اہلِ سنّت مَدُّو بابا (تاجُ الشّریعہ چوک) اسلام پورہ مالیگاؤں میں محفل ختمِ قرآن کریم کے موقع پر *حافظ و قاری اظہار احمد رضوی صاحب* کی دس سالہ امامت و نماز تراویح اور مدرسہ تاجُ الشّریعہ مصباح العلوم میں درس و تدریس کے فرائض انجام دینے پر اراکین مدرسہ تاجُ الشّریعہ مصباح العلوم ، اراکینِ ادارۂ حجّتہ الاسلام
علامہ حامد رضا اور انجمن گلشنِ صابری کے اراکین نے حوصلہ افزائی کے لئے سپاس نامہ ، باب العلم ایوارڈ ، کنزالایمان ایوارڈ ، صابر پاک ایوارڈ ، تاجُ الشّریعہ ایوارڈ سے نوازا اور ساتھ ہی ساتھ *شاہین گاڑی* بطور نذرانہ پیش کیا گیا۔
اللّٰہ پاک حافظ صاحب قبلہ کو مزید دین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آپ کے تمام منصوبوں کو پایۂ تکمیل کو پہنچائے حاسدین کے حسد سے شریروں کے شر سے بد نظروں کی بری نظر سے حفاظت فرمائے آپ کی عمر میں علم میں عمل میں تقوی میں خوب برکتوں کا نزول فرماۓ
تمام اراکین کو بہتر سے بہتر جزاء عطا فرمائے آمین یارب العالمین۔
رپورٹ ۔ شعبۂ نشرواشاعت مدرسہ تاجُ الشّریعہ مصباح العلوم مسجد اہلِ سنّت مَدّو بابا (تاجُ الشّریعہ چوک) اسلام پورہ مالیگاؤں مہاراشٹر