*( کچھوچھہ شریف )*
جنتادل سیکولر رابطہ آفس آگرہ روڑ پر با برکت آمد
💐🌹💐🌹💐🌹
*فرائض و واجبات کے بعد سب سے بڑی عبادت خدمت خلق ہے( عالی جناب حضرت سید محمد محمود اشرف الجیلانی قبلہ*
*سجادہ نشین کچھوچھہ شریف*)
💐سجادہ نشین کچھوچھہ شریف قبلہ کی جنتا دل رابطہ آگرہ روڈ پر با برکت آمد💐
آج مورخہ 30 اپریل بروز اتوار مالیگاؤں جنتا دل سیکولر رابطہ آفس آگرہ روڈ پر *محترم المقام قائد ملّت ، جانشین مخدوم اشرف ، عالی جناب حضرت سید محمد محمود اشرف الجیلانی قبلہ*
*سجادہ نشین کچھوچھہ شریف* کی با برکت آمد ہوئی اور مستقيم ڈگنیٹی صاحب سے مخصوص مُلاقات و گفت شنید ہوئی۔۔۔۔۔
*حضرت سید محمد محمود اشرف الجیلانی قبلہ* نے جنتا دل رابطہ آفس سے محض دو مہینوں کی قلیل مدت میں 13 ہزار لوگوں کے سرکاری کاغذات پر ہوئی مفت خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ دینی و مذہبی فرائض و واجبات کے بعد سب سے بڑی عبادت خدمت خلق ہے ۔۔۔۔۔ حضور نے شان ہند و مستقیم ڈگنیٹی صاحب کی ان خدمات کے لیے مخصوص دعاؤںسے نوازا اور ساتھ ہی ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوٸے شان ہند اور مستقیم ڈگنیٹی کی سراہنا کرتے ہوٸے تمام ہی خدمات کا بخوبی جاٸزاہ لیا اور حضرت والا کی دعاوں سے سرکاری کاغذات کے جو کام رمضان المبارک کی وجہ سے کچھ دنوں کیلٸے بند تھے اس کی دوبارہ شروعات کی گٸی
*حضرت سید محمد محمود اشرف الجیلانی قبلہ* کی جنتادل سیکولر آفس آمد پر
محمد مستقیم ڈگنیٹی اور دیگر رفقا کی جانب سے گلہاٸے عقیدت پیش کیا گیا
حضرت کا استقبال کرنے والوں میں
*محمد مستقیم ڈگنیٹی ۔حاجی اطہر حسین اشرفی ۔ انیس مستری محمد عالم نکڑ ۔۔ عمران جھوپے ۔ محمد ثاقب ۔ اشتیاق للو ۔ محمد منتظیم ۔ کے علاوہ دیگر سرکردہ افراد موجود رہے*