نوٹ : حیات فارم جنتادل سیکولر ہیڈ آفس قدوائی روڈ سے بھرا جارہا ہے. ہارون ماسٹر 9326415034
جنتادل سیکولر کی کوشش ثمر آور
اپریل 19, 2023
65 سال کے بزرگوں، بیواؤں اور معذوروں کی چار مہینے کی 4000 ہزار پینشن دلانے کیلئے ساجدہ نہال احمد صاحبہ (صدر جنتادل اقلیتی سیل مہاراشٹر) نے سنجے گاندھی آفس کے ذمہ دار آفیسران سے مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے کامیاب نمائندگی کی، تمام بزرگوں، بیواؤں اور معذوروں کی تکلیف پریشانی کو سمجھتے ہوئے اور خصوصاً رمضان عید کے تہوار کے پیش نظر مسلسل کوشش کرتے ہوئے اِنکی پینشن کیلئے کامیاب نمائندگی کی جس کی شہریان، بزرگوں، بیواؤں اور معذوروں نے بہت سراہنا کی، اطمینان کی سانس لی اور شکریہ ادا کیا. تمام شہریان اپنی بینکوں سے رجوع ہوں اور پینشن کی رقم 4000 حاصل کریں. ایسی اطلاع جنتادل سیکولر (ہیڈ آفس) کے ذمہ دار ہارون ماسٹر نے دی ہے.