گونج گونج اُٹھے ہیں نغماتِ رضا سے بوستاں
کیوں نہ ہو کس پھول کی مدحت میں وا منقار ہے
مالیگاؤں: ’’یومِ ولادتِ اعلیٰ حضرت‘‘ (10؍شوال) کی نسبت سے 30؍اپریل بروز اتوار بعد نمازِ عشاء فوراً سنی جامع مسجد قادریہ رمضان پورہ میں عظیم الشان محفلِ نعت بنام ’’شبِ نعت‘‘ کاانعقاد ہوگا۔ جس میں سرزمینِ سورت سے خوش الحان نعت خواں بلبلِ باغِ رضا جناب محمد صابر رضا رضوی صاحب تشریف لا رہے ہیں۔ موصوف کی سنجیدہ و خوش الحان نعت خوانی سے بزم نعت میں خوشبو پھیل جاتی ہے اور فضا مشکبار ہوجاتی ہے- آپ اکابر بالخصوص اعلیٰ حضرت امام احمد رضاؔ، استاذِ زمن علامہ حسنؔ رضا خان بریلوی، مفتی اعظم نوریؔ، تاج الشریعہ علامہ اخترؔ رضا خان ازہری نیز دیگر محتاط شعرا کے کلام عمدہ لب و لہجہ میں پڑھتے ہیں اور محفل پر کیف و سرور طاری ہو جاتا ہے۔ نوری مشن/اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام ہر سال یومِ رضا کا اہتمام ہوتا ہے۔ امسال شبِ نعت میں خصوصی طور پر اعلیٰ حضرت کے نعتیہ نغموں سے سنی جامع مسجد قادریہ گونج گونج اٹھے گی۔ اس مبارک محفلِ نعت و منقبت میں نوری مشن کی اشاعت کی تقسیم بھی عمل میں آئے گی۔ عاشقانِ رسول سے بزمِ ذکرِ رسول ﷺ ’’شبِ نعت‘‘ میں شرکت کی گزارش *نوری مشن* سے کی گئی ہے۔
٭ ٭ ٭