جس طرح سے سنہ ہجری کے مطابق ہر سال 12 ربیع الاول شریف کو تاجدار مدینہ حضور سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت مبارک پوری دنیا میں تزک و احتشام سے منائی جاتی ہے، اسی طرح سنہ عیسوی کے مطابق ہر سال 20 اپریل کو بھی تاجدار ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت مبارکہ کا انعقاد کرنے کا نیک عمل گزشتہ چند سالوں سے عالمی یوم درود کے طور پر کیا جارہا ہے.
ممبئی رضا اکیڈمی کی جانب سے کئے جانے والے اعلان کے مطابق عالمی یوم درود کو پوری دنیا کے شیوخ، علمائے کرام مشائخین عظام کی جانب سے ہمایت حاصل ہوئی تھی اور ہر سال اس مقدس و مبارک درود کی مجالس کا انعقاد ہوتا رہاہے. چونکہ درود و سلام کی بڑی فضیلتیں و برکتیں ہیں اس کے طفیل کامیابی، کامرانی، بیماریوں سے نجات و شفایابی اور بخشش کا پروانہ ملتا ہے
ہم صدر و اراکین اعلیٰ حضرت فاؤنڈیشن مالیگاؤں کی جانب سے مسلمانان عالم سے گزارش کرتے ہیں کہ 20 اپریل 2023 بمطابق 28 رمضان المبارک بروز جمعرات کو عالمی یوم درود کو منائیں درود مبارکہ کی مجلس کا انعقاد کریں ،صلاۃ و سلام شجرہ کو پڑھیں اور دعا کا خصوصی نظم کریں اپنی دعاؤں میں عالم اسلام کے مسلمانوں کی جان و مال ایمان و عقیدے، عزت و آبرو کی حفاظت کی خصوصیت کے ساتھ دعا کریں.
فقط :- صدر و اراکین اعلیٰ حضرت فاؤنڈیشن مالیگاؤں*
20/04/2023