انجمن اسلام گراونڈ پر عید ملن
اپریل 29, 2023
مورخہ 28 اپریل 2023 کو شام 7 بجے مہاراشٹر مسلم رابطہ کمیٹی کی جانب سے ممبئی کے مشہور و معروف تعلیمی ادارہ انجمنِ اسلام کے وسیع و عریض میدان میں عید ملن کا پروگرام شاندار پیمانے پر منعقد کیا گیاجس کی صدارت انجمن کے صدر ڈاکٹر ظہیر احمد قاضی صاحب نے کی جبکہ مہمان کی حیثیت سے دہلی کے مشہور صحافی جناب عزیز برنی،سابق وزیر مہا دیو جانکر ، ممبر پارلیمنٹ جناب حسین دلوائی ، جناب کپیل پاٹل ایم ایل سی ،آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن کے صدر جناب اقبال آفیسر ،انجمنِ اسلام کے نائب صدر جناب مشتاق انتولے ،ممبئ کی مشہور شخصیت ڈاکٹر محمد علی پاٹنکر ، روزنامه ہندوستان کے ایڈیٹر سرفراز آرزو ،دھولیہ ضلع مومن کانفرنس کے صدر شکیل احمد شاہین ،اور انجمن اسلام کے سیکريٹری جناب عبدااللہ شیخ کے علاوہ سینکڑوں ہندو اور مسلمانوں نے شرکت کی ۔ عید ملن پروگرام میں شکیل احمد شاہین کا استقبال کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعلیٰ عبدالرحمن انتولے کے بھتیجے جناب مشتاق انتولے صاحب اور ممبئی کی مشہور و معروف تعلیمی و سماجی شخصیت سلیم الوارے موجود تھے ۔پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے آل انڈیا مومن کانفرنس کے سیکریٹری جنرل جناب پرویز انصاری ،شکیل احمد نائر اور انکے رفقاء کی محنت کو سراہا جا رہا ہے۔
Tags