جسکی سرپرستی حضرت سید شاہ محمد غیاث الدین قادری سجادہ نشین درگاہ تقی باباؒ نے کی جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا الحاج سید شاہ مصطفی علی صوفی سعید پاشاہ صاحب معتمد عمومی کل ہند جمعیت المشائخ نے اداب حج کے تعلق سے تفصیلی خطاب کیا۔ اور مولانا الحاج ڈاکٹر حافظ سید شاہ مرتضیٰ علی صوفی قادری حیدر پاشاہ نے مکمل اراکین ادائیگی حج و عمرہ سے واقف کرایا اور اداب مسجد نبوی ﷺ پر خطاب کیا۔ جبکہ مقامی نائب صدر حج سوسائٹی مولانا حافظ عبدالقوی حسامی نے فضائل عمرہ کے تعلق سے خطاب کیا۔ بعد ازاں محمد امتیاز اسحاق صدر نشین اقلیتی مالیاتی فینانس کارپوریشن تلنگانہ نے شرکت کرتے ہوئے حکومت تلنگانہ کی جانب سے حاجیوں کیلۓ کی جانے والی سہولیات سے واقف کرایا۔ جلسہ گاہ میں عازمین حج و عمرہ کے علاوہ عوام الناس کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اختتام جلسہ کے ساتھ ہی نماز ظہر ادا کی گئی اور پھر تمام شرکاء کیلۓ طعام کا معقول انتظام کیا گیا تھا۔
حجاج کرام کے لئے تربیتی اجتماع
اپریل 30, 2023
آج حج سوسائٹی ضلع نارائن پیٹ کے زیر اہتمام حجاج اکرام کیلئے تربیتی اجتماع کا آج صبح میٹرو کلاسک گارڈن فنکشن ہال میں انعقاد عمل میں آیا