گلیاں دوبارہ آباد
نکڑ پھر سے بھرے ہوئے
بازاریں پھر سے بارونق
عریانیت و فیشن پھر سے اپنے آب و تاب پر
شیطان پھر سے آزاد و سرکش
نفس پھر سے باغی
روٹین پھر سے بے ہنگم
بسیار خوری پھر سے عروج پر
فضول خرچی پھر سے بام پر
بے راہ روی پھر سے عام
موسیقی پھر سے لذت آمیز
آنکھیں پھر سے خشک
پیشانیاں پھر سے سجدوں سے عاری
کمر و جسم پھر سے استراحت پسند
زبان پھر سے چغل خور
کان پھر سے غیبت سے محظوظ
گناہ پھر سے پر لذت
معاملات پھر سے دھوکہ دہ
تجارت پھر سے نفع خور
کمیشن خوری، رشوت، غبن، ڈاکہ زنی، پھر سے جاری
نفرتیں، دشمنیاں، کج روی، قطع رحمی پھر سے جاری
کیا ہماری زندگیوں میں یہ تمام چیزیں پھر سے عود آئی ہیں یا
ہم نے ایک مہینہ جو ٹریننگ کی تھی ان تمام چیزوں سے احتیاط اور و اجتناب کرنے کی اس کے اثرات بقیہ گیارہ مہینے باقی رہیں گے اور اس پر دوام حاصل ہوگا.
ان سوچوں اور سوالات کے ساتھ آپ تمام ہی احباب کو عید سعید کی پرخلوص مبارکباد پیش کرتا ہوں
*منجانب*
*ڈاکٹر فروغ عابد*