آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شبعہ صدر عمران پرتابگڈھی نے کانگریس کےسینئر رکن اور معروف سوشل ورکر جناب پرویز خان ( پی کے) کو دوبارہ ریاستی کانگریس اقلیتی شعبہ کا جنرل سکریٹری مقرر کیا ہے۔
ان کی اس تقرری کی اطلاع ملنے پر ان کے دوست احباب اور کانگریسی حلقوں میں مسرت کا اظہار کیا گیا۔
واضح رہے کہ موصوف کانگریس سے برسہا برس سے وابستہ رہے ہیں اور انھوں نے کسی موڈ پر کانگریس کا ساتھ نہیں چھوڑا۔
مہاراشٹرا پردیش کانگریس کمیٹی اور اقلیتی شبعہ کے صدر ڈاکٹر وجاہت مرزا نے تقرری نامہ ارسال کرتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا ہے کہ ان کی اس عہدے پر دوبارہ تقرری سے کانگریس اقلیتی شعبہ کو تقویت ملے گی اور اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے کاموں میں پیش رفت ہوگی