جناب محمد امتیاز اسحاق فینانس کارپوریشن چیرمین تلنگانہ کا دورہ
اپریل 29, 2023
نارائن پیٹضلع محمد حسین ناراین پیٹ ضلع: جناب محمد امتیاز اسحاق فینانس کارپوریشن چیرمین تلنگانہ نے آج نارائن پیٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے نارائن پیٹ میں مختلف پروگراموں میں شرکت کی۔ انہوں نے نارائن پیٹ حج سوسائٹی کے زیراہتمام پہلا تربیتی اجتماع میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ اور اجتماع سے خطاب کیا۔ بعد ازاں انہوں نے نارائن پیٹ ضلع سے وابستہ اقلیتی اقامتی اسکول و کالج کے پرنسپل کا اجلاس منعقد کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کی۔ بعد ازاں انہوں نے پرنسپل کے اجلاس سے علیحدہ علیحدہ طورپر اپنے اپنے اسکول کی تفصیلات حاصل کی اور ضروری ہدایات دی۔اس موقع پر آر ایل سی ٹمریز آفیسر محبوب نگر و نارائن پیٹ خواجہ بہاؤالدین' ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر گویندا راجن' رکن بلدیہ نارائن پیٹ امیر الدین ایڈوکیٹ' جگدیش ریڈی' خواجہ محبوب خان' محمد فرید' کے علاوہ دیگر موجود تھے۔اقلیتی اقامتی کالج بوائز نارائن پیٹ میں فینانس کارپوریشن چیرمین تلنگانہ محمد امتیاز اسحاق کی گلپوشی کی گی۔ اس موقع پر سائی کمار نے JEE MAINS 92.83 فیصد حاصل کرنے پر تہنیت پیش کی گئی۔